دوکاندار کی آنکھوں میں مرچ پھینک کر زیورات لے کر بھاگنے کی کوشش کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار
تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو پکڑ لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار نے چند سیکنڈز میں خاتون کو بار بار تھپڑ مارے، تقریباً 20 سیکنڈ میں 17 بار اور پھر کاؤنٹر کے اوپر چڑھ کر اسے باہر گھسیٹ لیا۔
پولیس کے مطابق، خاتون موقع سے فرار ہوگئی تھی، تاہم واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی تلاش جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوری دوکاندار زیورات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چوری دوکاندار زیورات
پڑھیں:
آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
So cute
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH
— Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025
ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔
عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے اہلِ خانہ کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ عثمان خواجہ نماز