نیلم منیر شادی کے بعد شوہر کیساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پاکستان کی مشہور ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد شوہر راشد کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔
کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والیں نیلم منیر اپنی شادی کے بعد سے دبئی میں مقیم ہیں لیکن اکثر اپنے ڈراموں کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں وہ دبئی میں ایک نجی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئیں جہاں کئی پاکستانی اور بھارتی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
نیلم منیر نے تقریب کی کچھ ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم نے سادہ سیاہ ریشمی سوٹ پہنا تھا اور ان کے شوہر نے روایتی عربی لباس پہنا ہوا تھا۔
ایک ویڈیو میں راشد کو پیار سے نیلم کا ہاتھ پکڑ کر ان کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا گیا۔
نیلم منیر نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’مرد کی اصل طاقت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ اپنی عورت کے ساتھ کس قدر نرمی سے پیش آتا ہے‘۔
View this post on Instagramنیلم منیر کی اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل
نیویارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ظہران ممدانی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
میئر نیویارک سٹی کو ویڈیو میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات کا اظہار کرنے کے لیے کسی تقریب میں شامل نہیں ہوسکتا۔
View this post on InstagramA post shared by National Herald (@nationalherald_nh)
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے والد کے خاندان کا بھارتی ریاست گجرات سے تعلق ہے، میرے والد ایک مسلمان خاندان سے ہیں، میں بھی مسلمان ہوں۔
ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کروایا تو ہمیں اُنہیں بھی اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس طرح ہم نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں وہ بھی ایک ’جنگی مجرم‘ ہیں۔
واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھارتی نژاد کے نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر بھارتی شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جارہا تھا لیکن ظہران ممدانی نے اپنے حالیہ بیانات میں یہ واضح کردیا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصّے میں مسلمانوں پر ظلم کرنے والے حکمرانوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔