Jasarat News:
2025-11-06@19:03:49 GMT

 دلہن کی اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انوکھی انٹری،مہمان حیران

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھوپال: بھوپال میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کرکے سب مہمانوں کو حیران کردیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو نے دھوم مچادی، جس میں دلہن اپنی شادی میں روایتی کار یا گھوڑے کے بجائے ہیوی بائیک سوزوکی ہایابُوسا پر سوار ہوکر شادی میں انٹری دیتی نظر آرہی ہیں۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہربھوپال میں ویڈیو میں دلہن کو سرخ عروسی لباس میں پُراعتماد انداز میں بائیک چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس دوران مہمان تالیاں بجاتے اور موبائل سے مناظر ریکارڈ کرتے نظر آتے ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں دلہن کو ’ہایابُوسا والی دلہن‘ قرار دیا گیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

https://jasarat.

com/wp-content/uploads/2025/11/bridal.mp4

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک اور زاویے سے لی گئی ویڈیو میں دلہن بائیک پر بیٹھی دکھائی دیتی ہے، جس میں وہ اسموگ کے درمیان سے بائیک چلاتی نظر آرہی ہے، اس دوران شادی میں موجود دلہن کے رشتہ دار اور مہمان کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

دلہن کی انوکھے انداز میں شیئر کی گئی ویڈیو نے محض چند دنوں میں 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں، اور صارفین دلہن کے اس انوکھے انداز کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں دلہن

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی ورچوئل خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی سائنسدانوں نے فضا سے پانی پیدا کرنے والا حیران کن رنگ ایجاد کرلیا
  • نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند
  • آمنہ شیخ اور محب مرزا کی علیحدگی کیوں ہوئی؟ اداکارہ کا انکشاف
  • نیویارک کے صرف ساڑھے 9 فٹ چوڑے گھر کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی ورچوئل خطاب کررہے ہیں
  • چہل قدمی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، تحقیق میں نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • سائنسدانوں کی نئی دریافت، مکڑی کی انوکھی نسل منظرعام پر آگئی
  • پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • ای چالان ڈکیتی کانیا انداز ہے‘ مرزا فرحان بیگ