اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ  27 ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، مجسٹریسی نظام بحال کیا جارہا ہے۔انہوں   نے کہا کہ پی ٹی آئی 27ویں آئینی ترمیم کو منفی رنگ دے رہی ہے،  پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کا انتہائی غیر سنجیدہ کردار ہے ،  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی متنازع بات کرکے مشہوری چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور آبادی پر ملک بھر میں ایک پالیسی درکار ہے،  تعلیم اور آبادی سے متعلق تجاویز ہیں جن پر بات ہوتی ہے ، چوہدری شجاعت کی پرانی تجویز تھی کہ تعلیم کو وفاق کے پاس رہنے دیں،  پارلیمنٹ میں ایک ایک تجویز پر بات چیت ہوگی ہرمعاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین میں وقت اور حالات کے مطابق ترمیم ہوتی رہتی ہے،  آئینی عدالت کی بات ملک میں سالوں سے چل رہی ہے اور کتنا وقت درکار ہے۔27 ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا۔

چمن بارڈر پر افغانستان سے پاکستانی پوسٹس پر بلا اشتعال فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا مؤثر جواب

وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میٹنگز میں شامل رہا آج لگا کہ 27ویں ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں،  مجسٹریسی نظام نیا نہیں ملک میں رائج رہا ہے جسے بحال کیا جارہا ہے، کابینہ کا اجلاس روٹین میں ہر ہفتے ہوتا ہے ،  پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے بعد معاملہ کابینہ میں لے جانے کا فیصلہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام سے متعلق ایم کیو ایم کا پرانا مطالبہ ہے ، کچھ معاملات پر سالوں اور کچھ پر مہینوں سے بحث جاری ہے۔اس کےعلاوہ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، امید ہے کہ پاک افغان مذاکرات سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ،  ہمارا ایک مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی نہ ہو۔

وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عطا تارڑ ترمیم کو کہا کہ

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم منظوری، سیاسی خودکشی کے مترادف ہے، مشتاق غنی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی نے کہنا ہےکہ27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مٹ جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے جوں ہی ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ بھی ایک صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں اور سہیل آفریدی بھی کے پی کے کا وزیر اعلیٰ ہیں، خدا نہ کرے کے برا وقت آئے کے پی کے کو اور یہ لوگ وہاں قید ہوں اور ہم مریم نواز کو اٹک پل پر روک لیں لیکن ہم کبھی ایسا نہیں کریں گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عزت کے ساتھ استقبال کریں گئے اور انہیں ان کے پیاروں سے ملنے دیں گے، آٹھ فروری سے آج تک بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

مشتاق غنی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارا لیڈر ہے خوابوں میں ہی ہماری ملاقاتیں ہوتی ہیں ستائیسویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گئی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مت جائے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کواعتماد میں لینا ضروری ہے اپوزیشن پہلے بھی باہر تھی وزیر اعلیٰ کے پی کے کا اڈیالہ جیل بار بار آرہے ہیں عدالت کے احکامات کے باوجود پھرملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو کوئی نہیں چھیڑ رہا، وزیراطلاعات عطاتارڑ
  • 27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری
  • 27ویں آئینی ترمیم منظوری، سیاسی خودکشی کے مترادف ہے، مشتاق غنی
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
  • 27 ویں آئینی ترمیم پر منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے، پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینگے، وزیر پارلیمانی امور
  • 27ویں ترمیم  آرہی ، پی پی کیساتھ ایک پوائنٹ پر : اسحاق ڈار 
  • 27ویں ترمیم میں صوبائی اختیارات رول بیک نہیں ہونے دیں گے، آغا رفیع اللّٰہ
  • شک و شبہ نہیں ملک میں جبر کا نظام نافذ ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر