وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔

ایون فیلڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جارہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کی طرف سے جو پیار ملا وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہ بھارت کے حملے کے بعد جس طرح پاکستان نے جواب دیا اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل کی قیادت اور پوری فوج کو جاتا ہے۔

 مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دینے کے بعد دنیا اب پاکستان کو ایک تبدیل رویے کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر کا مقام ہے کہ پنجاب اب گلوبل سطح پر جارہا ہے

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز کا کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ

---فائل فوٹو 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے دورے پر روانہ ہوگئیں۔

مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کریں گی اور پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔

مریم نواز اجلاس کے شرکاء کو سُتھرا پنجاب، ای موبیلٹی کے بارے میں آگاہ کریں گی اور کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ پر گفتگو کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشارہرگز قبول نہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل روانہ
  • عوام کی حفاظت ذمہ داری، انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے: مریم نواز
  • بس کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد، ائیر پنجاب کی منظوری، پاکستان کو امن کی مثال بنائینگے: مریم نواز
  • عالمی انوائرمنٹ کانفرنس میں شرکت؛ مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہونگی
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
  • سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنے والی وزیرِاعلیٰ ہیں، عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز سب سے زیادہ منصوبے شروع اور مکمل کرنیوالی وزیرِاعلیٰ، عظمیٰ بخاری