سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو کوئٹہ کیولری کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو رواں ماہ 18 نومبر سے شروع ہونے والی ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں اپنا پہلا سیزن کھیلنے جا رہی ہے۔

یہ اعلان ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اینیمیٹڈ پوسٹر کے ذریعے کیا گیا۔کوئٹہ کیولری اپنی مہم کا آغاز ناردرن واریئرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی۔ ٹیم اپنا دوسرا میچ 19 نومبر کو عجمان ٹائٹنز کے خلاف، جبکہ تیسرا میچ 21 نومبر کو ڈیکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا

چوتھا مقابلہ 22 نومبر کو دہلی بلز سے ہوگا، جب کہ آخری دو میچز ویسٹا رائیڈرز اور رائل چیمپس کے خلاف 27 اور 28 نومبر کو ہوں گے۔

چند روز قبل، پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو زمبابوے کے سکندر رضا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ سکندر رضا قومی ذمہ داریوں کے باعث لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے کیونکہ وہ اس وقت افغانستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں زمبابوے کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری یاسر عرفات کے سپرد ہے، جبکہ جویریہ خان ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرکٹ کوئٹہ کیولری محمد عامر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرکٹ کوئٹہ کیولری نومبر کو کے خلاف

پڑھیں:

لوکل گورنمنٹ کیلئے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں: ملک محمد احمد خان

—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیے جائیں، لوکل گورنمنٹ کے لیے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں۔

پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہیے، تقریباً ایک صدی میں معاملات طے نہیں پا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، جب لوگوں کے پاس جمہوریت کے ثمرات نہیں ہوں گے تب ان کا جمہوریت سے اعتماد اٹھنا شروع ہو جائے گا۔

پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتحال میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کی طرف سے متفقہ قرارداد پاس کی گئی ہے، ایک آئینی ترمیم کی جائے جس میں ایک نیا باب ڈالا جائے، لازمی قرار دیا جائے کہ مقررہ مدت میں انتخابات ہوں، سیاسی جماعت ایسا نہ کر سکے کہ مقامی حکومت کی مدت کم کر دی جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متفقہ قرارداد میں کہا گیا کہ 140 اے نامکمل ہے، صوبے مقامی حکومتیں قائم کریں گے، نئی حکومت نے آتے ہی لوکل گورنمنٹ کو ختم کردیا پھر کیا قانون بنانے میں 3 سال کا عرصہ لگا، لازمی قرار دیا جائے کہ مقررہ مدت میں بلدیاتی انتخابات ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی آئین میں تبدیلی نہیں کر سکتی، بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیے جائیں، لوکل گورنمنٹ کے لیے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فیض آباد اور مری روڈ کو جلتے ہوئے دیکھا، مجھے تشویش ہوتی تھی کہ پاکستان میں لاقانونیت کیوں ہے، میں نے دیکھا کہ کچھ بلوائیوں نے سڑک پر گڑھے کھودے، پولیس پر سیدھے فائر کیے، امن و امان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بڑا سیاست دان سمجھتا ہوں،  مولانا نے جو کہا وہ ان کی رائے ہے ، ملک میں 27ویں آئینی ترمیم کی بہت بازگشت ہے ، بے اختیار پارلیمنٹ سے بہتر ہے کہ پارلیمنٹ ہو ہی نہیں، مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ ملنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ابو ظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر
  • محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرردبئی
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول نومبر میں جاری کرینگے، الیکشن کمیشن
  • لوکل گورنمنٹ کیلئے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں: ملک محمد احمد خان
  • پاکستان میں پہلا بین الاقومی قرات مقابلہ 24 سے 29 نومبر تک ہو گا، سردار یوسف
  • کوئٹہ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک