2025-11-02@06:22:25 GMT
تلاش کی گنتی: 51207
«ارشد وارثی»:
محبت کے بادشاہ، شاہ رخ خان آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ نئی نسل جین زی آج بھی ان کی پرانی رومانوی فلموں کی دیوانی ہے۔ جدید دور میں جہاں رشتے ڈیٹنگ ایپس اور میسجنگ تک محدود ہو گئے ہیں، وہاں نوجوان نسل پرانے انداز کی محبت میں پھر سے کشش محسوس کر رہی ہے اور اس کے مرکز یقینا شاہ رخ خان ہیں۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’ویر زارا‘ اور ’محبتیں‘ جیسی فلمیں آج بھی نوجوانوں کے جذبات کو چھو رہی ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور تھیٹر ری ریلیز کے ذریعے یہ فلمیں دوبارہ دیکھی جا رہی ہیں اور جین زی فلمی شائقین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں عیسائیوں کے قتلِ عام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائجیریا کی حکومت نے فوری طور پر کارروائی نہ کی تو امریکا تیزی سے فوجی ایکشن لے گا۔ ٹرمپ نے ہفتے کی رات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو حکم دیا ہے کہ وہ تیز اور فیصلہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔ ٹرمپ کے مطابق، امریکا نائجیریا کو دی جانے والی تمام مالی امداد اور معاونت فی الفور بند کر دے گا۔ انہوں نے لکھا کہ اگر امریکا نے کارروائی کی تو وہ “گنز اَن بلیزنگ” یعنی پوری طاقت سے ہوگی تاکہ اُن دہشت گردوں کو...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دن منانے کا مقصد حق اور سچ کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے، پنجاب میں صحافی اور صحافت محفوظ ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہاں ان کے قتل و تشدد کے واقعات نہ ہوئے نہ ہی ہوں گے،بے گھر صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حق اور سچ کی راہ پر چلنے والے صحافیوں کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحافیوں کیخلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں...
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار...
پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔ سی...
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص ایف آئی اے کا اہلکار ہے۔
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا کرنے اور ہلڑبازی کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ واقعہ گزشتہ رات آئی-8 مرکز میں پیش آیا، جہاں ملزم نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور بدکلامی کی۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق، نوجوان کی اہلکاروں سے تکرار اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اسے پولیس سے الجھتے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے گولی مار کر اپنی جان لے لی ویڈیو میں ملزم کو جھگڑے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہوتے بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے ویڈیو شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے...
وقاص احمد: لاہورڈیفنس فیز 6 میں کوڑے کے ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس نے جاں بحق ہونےوالے تینوں افراد کی لاشیں بغیر کارروائی کے ورثاء کے حوالے کر دیں۔ پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین ٹرک ڈرائیور اور ٹرک مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔ ڈی ایچ اے میں گاربیج ٹرک نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیاتھا،حادثے میں 27 سالہ ناصر ، 48 سالہ شان محمد اور 19 سالہ محمد حفیظ جاں بحق ہوگئے تھے،تینوں افراد کا تعلق قصور سے تھا۔ موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق
فاران یامین : لاہور میں موٹر بائیک فلائی اوور سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارموقع پر دم توڑگیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ صدیق سنٹر فلائی اوور پر پیش آیا،بائیک سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ ریسکیوکے مطابق مذکورہ لاش کی شناخت اکبر ولد حبیب عمر 46 سال معلوم ہوئی ہے۔
بھارت ہمیں مشرقی، مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پرجوتے پڑے مودی تو چپ ہی کرگیا: وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر تو بھارت کو جوتے پڑے ہیں مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پر پُرامید ہیں کہ دونوں ممالک کی ثالثی کے مثبت نتائج آئیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ طورخم بارڈر غیرقانونی مقیم افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھولا گیا ہے، طورخم بارڈر پر کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی، بے دخلی کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ اس بہانے دوبارہ نہ ٹک سکیں۔انہوں نے کہا کہ اِس وقت ہر چیز معطل ہے ویزہ پروسس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسس معطل رہے گا، افغان باشندوں کا معاملہ پہلی...
پشاور: سی ٹی ڈی تھانے میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹ گیا، ایک اہلکار جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) پشاور کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے میں شارٹ سرکٹ کے باعث بارودی مواد پھٹنے سے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ تھانے کی عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مال خانہ میں ہوا، جہاں مقدمات میں برآمد ہونے والا بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری، فائر بریگیڈ اور...
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔ افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد...
کراچی، مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے اور تحریک عدم اعتماد آج بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے، فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں۔ ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا، پیپلز پارٹی کے اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں کہ حلقے میں کیسے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی اراکین اسمبلی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود اچکزئی کی تقرری مزید مشکلات کا شکار ہو گئی۔ آزاد ارکان کی طرف سے تقرری کے لئے عرضداشت کی وصولی کا اعلامیہ اسپیکر چیمبر سے تاحال جاری نہیں ہوا جو گزشتہ ماہ دائر کی گئی تھی۔درخواست ابھی اسپیکر سردار ایاز صادق کے روبرو پیش نہیں ہوئی جو اہم غیر ملکی دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے بانی کے نامزد قومی اسمبلی کے لئے قائد حزب اختلاف پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کا تقرر مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ قومی اسمبلی کے ستر سے زیادہ آزاد ارکان کے مبینہ دستخطوں سے ایک عرضداشت اسپیکر سیکریٹریٹ میں دائر کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نائیجیرین حکومت ملک میں مسیحی آبادی کے خلاف ہونے والی پرتشدد کارروائیاں اور قتل و غارت فوری طور پر بند نہ کر سکی تو امریکا نہ صرف اپنی مالی امداد روک دے گا بلکہ سخت اقدامات اٹھانے پر بھی غور کرے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا میں مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر نائیجیریا میں مسیحیوں پر مظالم جاری رہے تو واشنگٹن خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امریکا...
بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور کارروائی بے نقاب ہوگئی، جاسوسی کرنے والا ملاح گرفتار کرلیا گیا‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد بھی ہوئیں‘وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ’’را‘‘نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔ وزیراطلاعات عطا محمد تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کی جانب سے بھارتی سازش کو بے نقاب کرنے کی تفصیلات شیئر کیں اور بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے جاسوس ملاح کی وڈیو بھی نشر کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں، بھارت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی سفارت کاروں کے بے بنیاد دعوؤں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، نہ کبھی تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ پاکستانی مندوب سرفراز احمد گوہر نے اپنے حق جواب کے استعمال میں کہا کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کا حتمی فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے وہاں کے عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اقوامِ متحدہ کے تمام سرکاری نقشوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ ظاہر کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بھارت پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمان/برلن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘غزہ پلان’ کے تحت جنگ بندی کے بعد علاقے میں عالمی استحکام فورس کی تعیناتی کی تجاویز پراردن اور جرمنی، نے واضح کیا ہے کہ اس فورس کی کامیابی اور قانونی حیثیت کے لیے اسے لازماً اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مینڈیٹ حاصل ہونا چاہیے۔ عالمی میڈیا کے مطابق، امریکا کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت زیادہ تر عرب اور مسلمان ممالک پر مشتمل ایک اتحاد فلسطینی علاقے میں فورس تعینات کرنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی استحکام فورس غزہ میں منتخب فلسطینی پولیس کو تربیت دینے اور ان کی معاونت کرنے کی ذمہ دار ہوگی، جسے مصر اور اردن کی حمایت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ...
ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران لوگوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصویروں پر انکوائری جاری ہے.محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پیر تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے آجائے گی کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں کی ہیں یا پرائیویٹ کیمروں سے لی گئی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے خبردار کیا کہ نمبر پلیٹ سے ٹریفک کنٹرول کیمروں کو دھوکا دینے والے خود کو چھوٹے مسائل سے بچانے کے لیے بڑے مسئلوں میں پھنس رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبر پلیٹ میں جعلسازی کرنے والی تمام گاڑیاں بلیک...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے۔خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں، طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے، طالبان 4 برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہ کر سکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-10 اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم، سیاسی قیادت اور ریاستی ادارے ایک پیج پر ہیں اور چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو، یہی واحد حل ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہاکہ طورخم بارڈر غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، وہاں کسی قسم کی تجارت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق بے دخلی کا عمل جاری رہنا ضروری ہے تاکہ یہ افراد دوبارہ کسی بہانے پاکستان میں نہ رک سکیں۔ اس محاذ پر ثالثی کے مثبت نتائج آنے کی امید ہے۔ خواجہ آصف نے واضح کیاکہ اس وقت تمام عمل، حتی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-7 پشاور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مینا خان آفریدی کو بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی کا محکمہ ، ارشد ایوب خان کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان ، فضل شکور خان وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور ڈاکٹرامجد علی کو وزیر ہاوسنگ مقرر کر دیا گیاہے ۔ان کے علاوہ آفتاب عالم آفریدی وزیرقانون،پارلیمانی امور و انسانی حقوق ، سید فخرجہان وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیا ۔ریاض خان کو محکمہ آبپاشی، خالق الرحمان وزیر صحت ، عاقب اللہ خان کو ریلیف، بحالی و آبادکاری ، فیصل خان تراکئی وزیرمحنت (لیبر) ، مزمل اسلم مشیر خزانہ اور تاج محمد ترند...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-5 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251102-01-3 ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260 افراد کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ اگر نائیجیریا نے عیسائیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نائیجیریا کو دوبارہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے...
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
تہران : ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کو روکیں گے اور نہ ہی اپنے میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے کوئی نیا حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ ایران انٹرنیشنل کے مطابق عباس عراقچی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران نے جون میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جنگ کو مؤثر انداز میں سنبھالا اور اسے خطے میں پھیلنے سے روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر لڑائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل کو ایک اور شکست کا...
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے...
24 نیوز : پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے کے مال خانے میں بارودی مواد پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد مال خانے میں موجود ایمونیشن کو بھی آگ لگ گئی۔ سی ٹی ڈی تھانے میں موجود عملے اور قیدیوں کو باہر نکال لیاگیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایک تازہ بین الاقوامی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) معطل کیے جانے کے بعد پاکستان کو پانی کی سنگین قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سڈنی میں قائم انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی ’اکولوجیکل تھریٹ رپورٹ 2025‘ کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں بھارت کو دریائے سندھ اور اس کی مغربی معاون ندیوں کے بہاؤ پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے، جو براہِ راست پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے یہ معاہدہ رواں سال اپریل میں پاہلگام حملے کے بعد جوابی اقدام کے طور پر معطل کیا تھا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاکستان کی...
اسلام آباد‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مالی سال 2025ء میں 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی کارکردگی کی تعریف اور ذمہ داری کا ثبوت دینے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا حکومت کی پالیسیوں پر عوام کے اعتماد کا عکاس ہے۔ ہفتے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی ہے۔ قابل اور محنتی...
خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے غزہ میں فضائی حملہ کرکے نوجوان فلسطینی باکسر کو شہید کر دیا۔ خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے شہید 3 مزید فلسطینیوں کی لاشیں بر آمد ہوئیں، جن میں سے ایک لاش نوجوان فلسطینی باکسر کی تھی، غزہ میں شہداء کی کل تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 664 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تْرک نَخباؤر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تْرک نَخباؤر کا پرتپاک و پر خلوص خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، وویمن ایمپاورمنٹ، تعلیم، یوتھ ایکسچینج پروگرام، ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی دل لاہور میں جرمنی کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے جرمنی کی فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی...
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ طورخم بارڈر غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی بیدخلی کیلئے کھولا گیا ہے۔ کسی قسم کی تجارت نہیں ہو گی۔ بیدخلی کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ اس بہانے دوبارہ نہ ٹک سکیں۔ اس وقت ہر چیز معطل ہے۔ ویزا پراسس بھی بند ہے۔ جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہو جاتی یہ پراسس معطل رہے گا۔ افغان باشندوں کا معاملہ پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر آیا۔ ترکیہ اور قطر خوش اسلوبی سے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پہلے تو غیرقانونی مقیم افغانوں کا مسئلہ افغانستان تسلیم نہیں کرتا تھا۔ افغانستان کا مؤقف تھا کہ غیرقانونی مقیم افغانوں...
افغانستان کے ساتھ حالیہ سیکیورٹی مذاکرات اور سرحدی رابطوں کے حساس مرحلے میں پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کی کارروائی اور سیکیورٹی اقدامات ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، اور تھانے میں موجود تمام ملزمان کو حفاظتی اقدام کے طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا۔ دہشتگردی کے تناظر میں واقعہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کی منظوری دے کر قبضہ مافیا کا مستقل خاتمہ کردیا ہے۔ پنجاب میں اب کسی غریب یا کمزور شہری کی زمین پر قبضہ ممکن نہیں ہوگا۔ ماضی میں 40، 40 سال سے زمینوں پر قبضے کے کیسز عدالتوں میں زیر سماعت رہتے تھے لیکن فیصلے نہیں آتے تھے، تاہم نئے قانون کے تحت اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ مریم نواز پنجاب کے سسٹم کو عملی طور پر ’’ریاست ہوگی ماں‘‘ کے ماڈل میں تبدیل کر رہی ہیں، جہاں شہریوں کے حقوق کا تحفظ، میرٹ اور انصاف بنیادی ترجیحات ہیں۔ وزیر اطلاعات نے...
گلگت+ اسلام آباد (آئی این پی، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحیت پر پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، 1947ء میں گلگت کے لوگوں نے خود آزادی لے کر پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، گلگت بلتستان کے عوام قومی دھارے میں شامل ہونا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان میرا گھر ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو ہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ گلگت بلتستان کے...
وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے کو درپیش سیاسی، سماجی اور اقتصادی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی وزیر اور سیاستدان یشونت سنہا کی قیادت میں ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق سے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں سابق ایئر وائس مارشل کپل کاک، صحافی بھارت بھوشن اور امن کارکن سوشوبا باروے شامل تھے۔ وفد نے میر واعظ کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت میں مقبوضہ علاقے...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشتگردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائجیریا میں مذہبی قتل و غارت روکنے کے لیے ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگ کو نائجیریا میں قتل و غارت روکنے کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کرسکتا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ریاض سیزن کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ہفتوں کا آغاز ہو گیا۔ منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں دنیا کے مختلف خطوں کی ثقافتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہنے والے اس سلسلے میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان، مصر، شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔ ان ہفتوں میں متعلقہ ممالک کے روایتی رقص، موسیقی، دستکاری، لباس اور کھانوں کو پیش کیا جائے گا، جبکہ ان ممالک کے معروف فنکار بھی...
ریاض احمدچودھری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت کی طرف سے اسلامی لٹریچر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ منوج سنہا کی زیر قیادت قابض انتظامیہ آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد سکولوں میں ہندوتوا نظریہ مسلط کرکے مقبوضہ کشمیر کے اسلامی تشخص کو تبدیل کرنا ہے۔بھارتی پولیس نے سرینگر میں کتب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 سوسے زائد دینی کتب ضبط کر لیں۔ ضبط شدہ تصانیف میں جماعت اسلامی کے بانی ابوالاعلیٰ مودودی، امین احسن اصلاحی اور تحریک آزاد ی کشمیر کے معروف قائد سید علی گیلانی شہید کی تصانیف شامل ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور...
افتخار گیلانی لگتا ہے کہ کشمیر میں تاریخ کا پہیہ گھوم پھر کر وہیں پہنچ جاتا ہے ۔ اقتدار کی کرسی پر کوئی بھی بیٹھے ، اختیارات ہمیشہ کہیں اور سمٹ جاتے ہیں۔کبھی بندوق برداروں کا خوف تھا، آج لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، خفیہ ایجنسیاں اور ہندو قوم پرستوں کے نیٹ ورک نے وہی کردار سنبھال لیا ہے ۔عام لوگوں کے لیے جینے ، بولنے اور سوچنے کی جگہ تنگ تر ہوتی جا رہی ہے ۔ایسے میں جب گزشتہ سال اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا تو عوام میں ایک نئی امید جاگی۔لوگوں کو لگا کہ شاید اب ایک عوامی حکومت قائم ہوگی جو کم از کم سانس لینے کی گنجائش فراہم کرے گی۔ان انتخابات میں، بالکل 1996 کی طرح، نیشنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی بھارت میں ہفتے کے روز مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں ،جس کے بعد امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ۔ نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اجازت کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی تمام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ کارروائی کی روزانہ رپورٹ آئی جی آفس کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں حادثات واقعا ت میں معصوم بچے اورخاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 8افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 18 سالہ عصمت ولد اعجاز جبکہ زخمی کی شناخت 18 سالہ نوید ولد ستورو کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں نوجوان غلامان عباس اسکول کے طالب علم اور ہاکس بے کے رہائشی تھے۔ وہ اسکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ترک قونصل جنرل ارگل کادک، دیگر عہدیداروں نے شرکت کی، تقریب میں پاک، ترکیہ دوستی کے رنگوں کی نمائش کی گئی، جہاں طلبا نے فن کے ذریعے اس رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترک تاریخ، ثقافت پر پروگرام کے علاوہ دوستی پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب کہ تصاویری نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، ساتھ ساتھ طلبا نے فوڈ فیسٹیول کا میلہ بھی سجایا، جہاں شرکاء ترک پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ پاک، ترکیہ تعلقات مشترکہ تاریخ و باہمی احترام پر قائم ہیں،...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو چترال میں اسپاغ لشٹ کے قریب دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، انھوں نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال خیبرپختونخوا کا خوبصورت علاقہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز میں ایچی سن کے معیار کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے اور غریب ، یتیم اور عام آدمی کے بچے بھی یہاں مفت تعلیمی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ کسی پر احسان نہیں، ریاست کا فریضہ ہے۔ انھوں نے گیس پلانٹ منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا اعلان کیا اور اپر چترال کے لیے بجلی کی یکسان ٹیرف مقرر کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو اگلے ہفتے چترال...
واشنگٹن: وائٹ ہائوس کی جانب سے میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردی گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس نے بھی میڈیا اراکین کے داخلے پر سخت پابندیاں عاید کردیں، جس کے بعد اب امریکا بھر میں آزادی صحافت سے متعلق نئی بحث چھڑچکی ہے۔ عالمی رپورٹ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بھی بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ مزید یہ کہ اپر پریس روم میں داخلہ بھی صرف پیشگی اجازت نامے کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ مذکورہ نئی میڈیا پالیسی کے عمل درآمد کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہائوس...
سعودی عرب کے محکمہ انسداد بدعنوانی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جو سرکاری مال کے تحفظ اور ہر طرح کی بدعنوانی کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد بدعنوانی نے وضاحت کی ہے کہ اُس نے اس عرصے میں نگرانی کے عمل سے متعلق 4895 دورے کیے اور 478 ملزمان سے مختلف مقدمات میں تحقیقات کی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیقات رشوت اور عہدے کے ناجائز استعمال جیسے جرائم کے حوالے سے کی گئیں۔ تحقیقات کے بعد 100 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ بعض کو ضمانتی مچلکوں پر...
ترجمان افغان طالبان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیان پر وزیر دفاع کا شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، پاکستان کی سکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان سے متعلق حکمت عملی پر قومی اتفاق رائے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی غیر نمائندہ حکومت شدید اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے۔ ترجمان افغان طالبان کے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی بیان پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، پاکستان کی سکیورٹی پالیسیوں اور...
پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔...
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغان ترجمان کے اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات پر واضح الفاظ میں کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں اور افغانستان کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی پر پوری قوم، بشمول سیاسی اور عسکری قیادت مکمل اتفاق رکھتی ہے۔ On the malicious and misleading comments made by the Afghan spokesperson, let it be categorically stated that there exists complete unanimity of views among all Pakistanis, including the country’s political and military leadership, regarding Pakistan’s security policies and its… — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: جنوبی بھارت کی ایک مندر میں بھگدڑ مچ جانے کے باعث متعدد افراد کے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت میں گزشتہ روزایک مندر میںاچانک بھگدڑ مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کی سری کاکولم ضلع میں واقع سوامی وینکٹیسوارا مندر میں پیش آیا، جہاں سیکڑوں عقیدت مند مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے جمع تھے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب بڑی تعداد میں لوگ مندر کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس سے بڑے پیمانے پر بد نظمی...
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔ اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔
لاہور: (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔
خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
خیبرپختونخوا کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری،شفیع اللہ جان معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی کابینہ ممبران کے محکموں کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق مینا خان آفریدی صوبائی وزیر بلدیات، الیکشن و دیہی ترقی، ارشد ایوب خان وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم ہوں گے۔ فضل شکور خان: وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈاکٹر امجد علی وزیر ہاسنگ، آفتاب عالم وزیر قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے فرائض نبھائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سید فخر جہان وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول، ریاض خان وزیر آبپاشی، خلیق الرحمان وزیر صحت، عاقب اللہ خان...
پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔ تفصیلات کے مطابق چمکنی میں علی الصبح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی...
مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو غربت اور تنگدستی کیوجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے، انکی تعلیم کیلیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے کے مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔ وہ بچے جو غربت اور تنگدستی کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور زیور تعلیم سے محروم ہیں، ان کی تعلیم کے لیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب...
حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں انڈین طیارے میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کے انکشاف پر طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو ہفتہ کے روز ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جدہ سے حیدرآباد جانے والی پرواز (انڈیگو) میں ایک “انسانی بم”(خودکش حملہ آور) موجود ہے، جس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں طیارہ نے محفوظ لینڈنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ شمس آباد ایئرپورٹ کے حکام نے شکایت درج کرائی اور کہا کہ انہیں صبح 5.30 بجے کے قریب دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ “حیدرآباد میں انڈیگو (پرواز)...
سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر ہار گئے۔ شہید بینظیر آباد کی بار نے صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔ کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سے دلچسپ نتیجہ شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے آیا ہے جہاں سندھ بار مین رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو شکست ہو گئی ہے۔ ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔ کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی...
بالی ووڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کردار سرکٹ کیلئے مشہور اداکار ارشد وارثی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں کس بات پر بےحد افسوس ہے۔ ارشد وارثی نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی والدہ کو ان کے آخری لمحات میں پانی نہ دے سکے، اور یہ واقعہ آج تک انہیں افسردہ رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف 14 سال کے تھے جب ان کے والدین انتقال کر گئے۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈائیلاسز پر تھیں۔ ڈاکٹروں نے گھر والوں کو سختی سے ہدایت دی تھی کہ انہیں پینے کے لیے پانی نہ دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور:۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر میں حکومت کی تبدیلی اور پیپلز پارٹی کے مطالبات سے متعلق بھی نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات اور ثالث ممالک کی سفارتی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں پنجاب میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف نے پارٹی قیادت کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی...
کراچی کے ضلع وسطی کی حدود میں قائم تھانے شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دلہا سمیت تین گاڑیاں قبضے میں لے لی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں بارات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے شاہراہ نورجہاں روڈ بلاک ٹی میں بارات میں شریک افراد کی ہوائی فائرنگ سے قاسم نامی شخص ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں کی سربراہی میں پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مچھر کالونی سے سندھ ریپبلکن آرمی (ایس آر اے) کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں کی گئی، جس کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت سرمد علی رضا اور غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو کے ناموں سے ہوئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں ملزمان ایس آر اے کے انتہائی مطلوب گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے...
سٹی42: پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات جب تک مکمل نہیں ہو جاتے، افغانستان کے ساتھ تمام معاملات معطل رہیں گے، ویزہ پروسیسنگ بھی معطل رہے گی۔ خواجہ آصف نے یہ بات آج اپنے شہر سیالکوت میں ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خواجہ آصف نے کہا، افغانستان سے اِس وقت ہر چیز کی آمدورفت معطل ہے ویزہ پروسیس بھی بند ہے، جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوجاتی یہ پروسیس معطل رہے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے ہیں، مودی تو چپ ہی کرگیا اور مغربی محاذ پرہم پُرامید ہیں...
افغان مہاجرین کی وطن واپسی: صرف ایک دن میں 10 ہزار افراد افغانستان روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز کوئٹہ(آئی پی ایس ) افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے، جہاں ایک ہی روز میں صرف چمن بارڈر کے راستے تقریبا 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو احترام کے ساتھ افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل چمن کے بعد اب طورخم سرحد سے بھی شروع کر دیا گیا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریبا 15 لاکھ 60 ہزار افغان شہری اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہی...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے جہاں کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے انہیں بغاوت کیس میں مفرور قرار دیتے ہوئے اخباروں میں نوٹس جاری کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق سی آئی ڈی نے بغاوت کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 260 دیگر کو مفرور قرار دیا گیا ہے اور تمام افراد کے خلاف نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سپرنٹنڈنٹ سی آئی ڈی جسیم الدین خان کے دستخط سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے یہ حکم جاری کردیا ہے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ 17 کے جج عارف الاسلام نے شیخ حسینہ اور دیگر 260...
پشاور: پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی میں علی الصباح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ 20 سال سے پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک...
پاکستان نے استنبول مذاکرات سے متعلق افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔ پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔ بیان کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے۔ وزارت اطلاعات نے کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دے دیا۔...
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ئوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...