اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، جبکہ دارالحکومت کیف میں سرکاری دفاتر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق حملے میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے گئے جن سے کئی بلند عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین کی کابینہ کے دفاتر پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 810 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جو اب تک کا نیا ریکارڈ ہے۔ حملوں کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون زخمی ہوئیں جنہوں نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا، جبکہ ایک گھڑ سواری کلب میں سات گھوڑے بھی ہلاک ہوئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ حملے جنگ کو مزید طول دینے کی کوشش ہیں۔ فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی کارروائیوں کی مذمت کی، جبکہ یورپی یونین نے کریملن پر سفارت کاری کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ماسکو پر مزید نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ روس کو مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے، جبکہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

سٹی42:باغوں کا شہر  لاہور  فضائی آلودگی کے شدید نرغے میں آ گیا ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گوجرانوالہ نے پہلے نمبر کا مقام حاصل کر لیا ہے  ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 521ریکارڈ کی گئی ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں سانس لینا دشوار ہوگیا، شہر کی فضا زہریلی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 398 ریکارڈ کیا گیا جبکہ کئی علاقوں میں آلودگی کی شرح 1000 سے بھی تجاوز کر گئی۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1018، ساندہ روڈ پر 997، راوی روڈ پر 820 جبکہ جی سی یونیورسٹی کے اطراف 686 ریکارڈ ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی سطح 598، اقبال ٹاؤن 563، سید مراتب علی روڈ 561 اور صدر کے علاقے میں 548 ریکارڈ کی گئی۔

انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع

پنجاب بدستور شدید سموگ کی لپیٹ میں ہے، گوجرانوالہ پاکستان کا سب سے آلودہ شہر قرار دیا گیا  ہے۔جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 521 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں میں اے کیو آئی 275 اور ملتان میں 273 رہا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک کا لازمی استعمال کریں اور آلودہ فضا میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ سانس اور آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے۔



 
 

عمر سرفراز چیمہ اور شاہ محمود قریشی کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما ہسپتال داخل

متعلقہ مضامین

  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ
  • یوکرین پرروسی فضائی حملہ، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک،بلیک آئوٹ
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • بھارت : مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی
  •  فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
  • میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے