2025-05-29@22:19:14 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«ایٹمی دھماکے»:

    امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان کو دھماکے کرنے کی صورت پابندیوں کی دھمکی مل رہی تھی۔ حکومت وقت پریشان تھی اور ایٹمی دھماکے کرنے سے ہچکچا رہی تھی، جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے پاکستان میں جلسے اور مارچ کئے اور حکومت پرد باؤ ڈالا کہ وہ ایٹمی دھماکے کرے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے اور اس کے بعد پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مودی ہماری طرف گولی چلائے گا تو ہم غوری چلائیں گے۔ جوہری قوت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کیلئے ناقابل فراموش تحفہ ہے۔ جوہری صلاحیت کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں سر اٹھا کر جینے کا...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نوائے وقت کا بھرپور کردار ہے جو آبروئے صحافت مجید نظامی کے صورت میں پوری قوم نے دیکھ رکھا ہے۔ 28 مئی1998ء اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لئے تاریخی دن ہے، جس دن پاکستان سائوتھ ایشیا میں طاقت کا توازن قائم رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے۔ ادارہ نوائے وقت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہے۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے ان خیالات کا اظہار مجید نظامی ہال میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی تقریب سے کیا۔ سینئر ساتھیوں ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، ہیڈ آف ہیومین ریسورسز چودھری شفیق سلطان، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، سپیشل...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر  پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔  نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔ نوازشریف نے امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں "ایبسلوٹلی ناٹ" کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا اور ملکی خودمختاری کو مقدم رکھتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔ آج ہماری افواج ہر میدان میں دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں یہ اسی مضبوط فیصلے کا...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے کہا ہے کہ 28 مئی 1998 وہ دن تھا جس د ن نوازشریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں. ’’X‘‘ پر بیان میں کہا نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے سے انکارکردیا تھا اور امریکا سے دھماکے نہ کرنے کی ڈیل کررہا تھا. انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر، گوہرایوب خان، مجید نظامی، راجا ظفرالحق اور شیخ رشید نے کابینہ اجلاس میں ایٹمی دھماکوں کیلیے پرزوراصرار کیا اور کابینہ دھماکوں کیلیے مجبورہوئی۔ مزید پڑھیں: ایٹمی دھماکے راجا ظفرالحق گوہرایوب اور میں نے کرائے شیخ رشید اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ28 مئی  کا دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیرنہیں بلکہ پوری قوم اور ہمارے...
    —فائل فوٹو 28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دفاعی خود مختاری کا عملی مظاہرہ کیا۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا. پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہوگئے ہیں، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا، خطے میں طاقت کا توازن...
    پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل، یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں ’یوم تکبیر‘ ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 27 برس قبل چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور واحد ایٹمی ملک بن گیا تھا، ان دھماکوں سے قبل اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو بیرونی دباؤ اور پروگرام سے پیچھے ہٹنے پر کئی پیش کشیں بھی کی گئیں تھیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے...
    پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل ہوگئے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے انڈیا کے جوہری دھماکوں کے جواب میں بلوچستان کے علاقے چاغی میں ایٹمی دھماکے کرکے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کے حق کو منوایا۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی دباؤ کے باوجود 28 مئی کو ایٹمی دھماکے، یہ تھا ’ایبسلوٹلی ناٹ‘، نواز شریف جوہری دھماکوں کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں یوم تکبیر منایا جاتا ہے اور عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم تکبیر پر مختلف تقاریب کا انعقاد بھی ہوگا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفف آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز...
    ریاض احمدچودھری پاکستان کی تاریخ میںپہلا معجزہ قیام پاکستان کا ہے جبکہ دوسرا معجزہ 1998 ء میں ہوا جب ایسی قوم جس میں نہ کوئی تعلیم عام تھی اور نہ ہی ٹیکنالوجی میسر تھی، وہ ایٹمی قوت بننے میں کامیاب ہوگئی اور آج سے ٹھیک 20 سال پہلے 28 مئی 1998 ء کو جمعرات کے دن 3بج کر 15منٹ پر چاغی کے مقام پر واقع کوہ کامبران میں کھدی ہوئی ایک کلو میٹر لمبی زگ زیگ سرنگ میں ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا اور دفاع وطن کو بیرونی جارحیت سے مکمل محفوظ بنادیا۔چاغی میں ہونے والے دھماکوں کی قوت بھارت کے 43 کلو ٹن کے مقابلے میں 50 کلو...
    یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
    اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ  ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا...
۱