یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبےاور عزم کی درخشاں علامت ،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا اظہار کر دیا تھا اور اس کے فوراً بعد اس طرح کا تاثر وہاں سے آنے لگا تھا کہ جیسے پاکستان کو ترنوالہ سمجھ لیا جائے گا لیکن آج کے دن 28 مئی کواس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ایک تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا۔دنیا جانتی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے لئے کتنا دبائو تھا ،کس طرح کی ترغیبات دی گئیں، کس طرح کا ماحول ہوا ، جب بھارت کے دھماکے ہوئے تواگل ہی دن وزیراعظم نوازشریف ایوان صدر میں آئے ،وہاں میں موجود تھا،انہوں نے اس وقت کے صدر رفیق تارڑ سے ملاقات کی جس میں طے ہو گیا تھا کہ اب یہ دھماکے کرنے ہیں ،عرفان صدیقی نے کہاکہ لوگوں کا کہنا کہ یہ کہنا کہ فلاں پریشر پڑا ، فلاں کا دبائو تھا ورنہ دھماکے نہیں کرنے تھے ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ دھماکوں کا فیصلہ اسی ہو گیا تھا جس دن بھارت نے اپنے ایٹمی دھماکے کئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مئی کے مہینے میں ہم نے ’’بنیان مرصوص ‘‘میں تاریخی فتح حاصل کر کے دراصل 28مئی جو ہمارا تفاخر تھا اس میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔ مجھے یقین ہے یہ دن اسی جذبے سے منایا جاتا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج کا جذبہ اور شہادت اور غازی بننے کی آرزو ہے اس کا کوئی متبادل نہیں ہے، دنیا کے پاس ایسےکوئی ہتھیار نہیں جو ہماری مسلح افواج کے اس جذبے کا سامنا کر سکیں۔ قوم کو آج یوم تکبیر کے ساتھ ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی کی بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔اللہ تعالیٰ دفاع وطن کایہ عزم اور جذبہ قائم دائم رکھے ، ہم اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنی پاک سرزمین کے دفاع کے لیے دعا گو اورکوشاں رہیں گے ۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔