جیٹھ کے بچوں نے جعلی کاغذ بنواکر مکان پر قبضہ کرلیا، بیوہ خاتون
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے مرحوم صحافی عثمان شیخ کی یونٹ نمبر7لطیف آباد کی رہائشی بیوہ مسمات پروین عثمان شیخ نے میئر حیدرآباد، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی پولیس اور ایس ایس پی حیدرآباد کے نام درخواست ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے جیٹھ کے بچوں نے ان کے گھر کے جعلی پیپر بناکر پورے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میرے پاس رہائشی کے لئے صرف ایک چھوٹا سے کمرہ ہے جس میں گذرا انتہائی مشکل ہے انہوں نے حکام بالا سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بدین ،جعلی چیک دینے کاجرم ثابت،کارڈیلرکو30 ماہ قیدکا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے جعلی چیک دینے کا جرم ثابت ہونے پر کار ڈیلر کو 30 ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم۔تفصیلات کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ بدین وقار احمد پنہور کی عدالت میں ماڈل تھانہ بدین کی ایف آئی آر نمبر 85/2025 کے مقدمے میں، سول اسپتال کے قریب وارڈ نمبر 4 کے رہائشی محمد اکبر ترک کی جانب سے کار کی خرید و فروخت کے دوران 20 لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کے الزام میں بدین کے معروف کار ڈیلر کمال خاصخیلی ولد میر محمد کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کمال خاصخیلی کو 30 ماہ قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل بدین منتقل کر دیا گیا۔