کیریبین جزائر میں رواں سال کا طاقتور ترین طوفان داخل، 3 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیریبین: رواں سال کا سب سے طاقتور سمندری طوفان ملیسا کیریبین جزائر پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیٹی میں تباہی اور جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق کیٹیگری 5 کے اس شدید طوفان کے باعث ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں سے اب تک 3 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جب کہ جنوبی علاقوں میں پروازیں معطل اور 3 ہزار سے زائد افراد محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ملیسا کی ہواؤں کی رفتار 280 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق طوفان آج جمیکا سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے بعد یہ مشرقی کیوبا اور بہاماس کی سمت بڑھ سکتا ہے۔
جمیکا میں حکام نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو اونچی اور محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جب کہ امدادی ادارے ریلیف سرگرمیوں کے لیے الرٹ کر دیے گئے ہیں۔
جمیکا کے وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان ملیسا سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، لہٰذا عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آج صبح یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیزی سے خطرناک موڑ کاٹتےہوئے پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں، شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔