2025-12-14@09:52:05 GMT
تلاش کی گنتی: 15
«میڈم فرخ اویس»:
اسلام آباد ،وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری جی ای ویمووا ہائیڈرو پاور کے سی ای او فریڈرک ریبیراس سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو قائم رکھ کر ہی تاجروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،الحمد اللہ سکھر اسمال ٹریڈرز روز اول سے چھوٹے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے، آج سکھر اسمال ٹریڈرز میں شہر کی اہم تجارتی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار سکھر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج شہر بھر کی تجارتی تنظیمات سکھر...
گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر
گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات کر دیا گیا۔انہیں ڈی جی انوائر منٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ایچ آر ڈی ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفیبکشن جاری کر دیا۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈی جی انوائرمنٹ ونگ اور ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ ملیحہ جمیل کی چھٹیوں پر روانگی کے باعث گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ کو ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ تعینات...
ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں شریک پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں دفاعی چیمپئن اویس منیر،عالمی چیمپین محمد آصف اور سابق عالمی نمبر 2 محمد سجاد نے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شب کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا۔ اویس منیر نے اپنا تیسرا میچ بھی جیت کر پری کوارٹر میں رسائی پالی۔ اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دیے کر ناک آوٹ مرحلہ میں جگہ بنائی، محمد آصف نےعمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 سے مات دی۔ محمد آصف اگلے میچ میں سری لنکا کے ارشاتھ محمد طحٰہ سے 4-3 ہارنے کے باجود پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبو: ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ 2025 کے پہلے روز پاکستان کے دفاعی چیمپئن اویس منیر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں گروپ میچز جیت لیے اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری ایونٹ کے افتتاحی روز گروپ اے میں اویس منیر نے پہلے میچ میں مکاؤ کے چن کن چان کو 2-4 سے شکست دی۔ فریم اسکور کچھ یوں رہا53-1، 11-41، 6-38، 38-9، 0-49، 0-57۔اویس نے آخری فریم میں 52 کا شاندار بریک بھی کھیلا، جو ان کی فارم کا ثبوت تھا۔اپنے دوسرے میچ میں اویس منیر نے بنگلا دیش کے ضیاء الرحمان آزاد کو با آسانی شکست دی۔ اس میچ میں اویس...
ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اویس منیر نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے پہلے دن 2 شاندار کامیابیوں کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ اس ایونٹ میں اویس منیر نے اپنے گروپ کے 3 مقابلوں میں سے 2 جیتے، جبکہ پاکستان کے محمد آصف اور محمد ساجد نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر ایونٹ کے اگلے مراحل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی گروپ اے میں اپنے پہلے مقابلے میں اویس منیر نے مکاو کے چی کن چان کو 2-4 سے شکست دی، اس مقابلے میں ان کے جیت کا اسکور 1-53، 41-11، 38-6،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا، ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی گونج سنائی دی۔کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک ، حیکسو اور سیپکو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے ، اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام کیسے برداشت کرے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا...
اووربلنگ کا خاتمہ، حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“ منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)اووربلنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہواجس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ کے نام سے سکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے...
پاکستان کی مقبول شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی یورپ میں فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔ دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کو مسلسل اپنی دلکش تصاویر سے محظوظ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں اس جوڑی نے اسپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak) میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم عائزہ اور دانش کی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود...
سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا آج بہترین موقع ہے۔ ماہر فلکیات پروفیسر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چھ سیارے ان دنوں ایک ہی لائن میں نظر آرہے ہیں۔ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا کہ زہرہ، مشتری، مریخ اور زحل کو آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔ نیپچون اور یورینس کو دوربین کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاروں کا یہ نظارہ فروری کےدوسرے ہفتے تک جاری رہے گا۔
صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرمملکت نے ڈاکٹر ندیم جاوید کو پائیڈ کا وائس چانسلر مقرر کردیا ،ڈاکٹر ندیم جاوید کی تقرری پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کراچی کے مکینوں اور کاروباری اداروں کو لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافے کا سامنا کرنے پر کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور تاجر برادری کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے جو کے ای کی نااہلی کی وجہ سے حال ہی میں...
صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ شہر کراچی میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی چیمبر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے چھوٹے کاروباری اداروں کی بقا خطرے میں ڈال دی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید نشانہ بناتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس اہم معاملے میں مداخلت کرے، کیونکہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کی تمام کوششیں صرف کے الیکٹرک کی بے لگام لوڈشیڈنگ کی وجہ سے داؤ پر لگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے شہریوں اور...
اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدموں میں گرفتارپی ٹی آئی کے 150 کارکنوں کی ضمانت منظورکرلیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو انصرکیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کا متن ایک جیسا ہے،ہر مقدمے میں سیاسی قیادت کو نامزد کیا گیا ،کسی کارکن کو نہیں،مدعی بھی ایس ایچ اوز ہیں جو متن سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ استغاثہ زاہد آصف نے موقف اپنایا تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد گرفتار کیا گیا،ان سے برآمدگیاں کی گئیں، شہادتیں بھی ہوئیں اور پولیس والے زخمی ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں 10 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزموں...