تاجروں کے اتحاد سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،جاوید میمن
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو قائم رکھ کر ہی تاجروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،الحمد اللہ سکھر اسمال ٹریڈرز روز اول سے چھوٹے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے، آج سکھر اسمال ٹریڈرز میں شہر کی اہم تجارتی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار سکھر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج شہر بھر کی تجارتی تنظیمات سکھر اسمال ٹریڈرز کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںسکھر اسمال ٹریڈرز کے عہدیداران حاجی غلام شبیر بھٹو، حاجی عبدالقادر شیوانی، محمد عامر فاروقی، خورشید احمد میرانی،حاجی رئیس قریشی، بابو فاروقی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، اعظم خان، محمد سلیم مالا، محبوب صدیقی، نثار خان، عبدالباری انصاری، ڈاکٹر سعید اعوان،محمد شاہد مگسی،محمد منیر بھٹی،محمد شعیب میمن، محمد ذاکر خان، امان اللہ بھٹی،سید عمیر شاہ،محمد ابوبکر، آصف ہاشمانی، محمد طالب، محمد حامد رضا میمن، محمد شہزاد مارفانی،دلشاد علی میمن، عالیان، اکبر خان، زاہد قادری، سید فرحان شاہ سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سکھر اسمال ٹریڈرز کی جانب سے نئے شمولیت اختیار کرنے والی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت کو خوش آمدید کیا گیا اور تمام تاجروں نے متفقہ رائے سے نیو آئرن مارکیٹ کے صدر خورشید احمد میرانی کو سکھر اسمال ٹریڈرز میں سینئر نائب صدر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے سرپرست اعلیٰ اعظم اعوان کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنما?ں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تاجروں میں تفرقہ ،تجارتی یونینز میںدراڑیں ڈالنے کے بجائے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے، تاجر برادری کو ٹیکسز ، امن و امان، بجلی، گیس کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے، شہر بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی وجہ سے پورا پورا دن ٹریفک جام رہتا ہے جس سے تجارتی سرگرمیوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، شہر سے ٹریفک جام کے عذاب سے مستقل نجات کیلئے بندر روڈ پر بندر وال کے اندروسیع اراضی پارکنگ کیلئے موجود ہے، جہاں پر پارکنگ ایریا قائم کرنے کیلئے انتظامیہ اور افسران تجاویز دی گئی ہیں وہاں پر پارکنگ ایریا قائم کر کے شہر بھر سے ٹریفک جام کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اجلاس میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں نے اسمال ٹریڈرز میں شمولیت اختیار کرنے والی یونینز نیو آئرن مارکیٹ اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کے عہدیداران کو خوش آمدید کہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سکھر اسمال ٹریڈرز کے نیو ا ئرن مارکیٹ تاجروں کے
پڑھیں:
اجتماع پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، جاوید قصوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے تین روزہ تاریخی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاکو خوش آمدید کہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاسی و سماجی تاریخ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔جماعت اسلامی جلد ملک میں ایسا انقلاب برپا کرے گی جو حقیقی معنوں میں عوام کی تقدیر بدل دے گا۔ موجودہ طبقہ اشرافیہ کی سیاست نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی، بدعنوانی اور کرپشن کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے جبکہ حکمران اپنی ترجیحات بدلنے کے لئے تیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف عوام کے اندر نئی امید اور نیا شعور پیدا کر رہی ہے۔ لاہور میں ہونے والا اجتماع عام صرف ایک جلسہ نہیں، بلکہ ملک گیر اصلاحاتی تحریک کا نقطہ آغاز ہوگا۔ یہاں لاکھوں مرد، خواتین، نوجوان اور بچے شریک ہوں گے جو یہ ثابت کریں گے کہ قوم اب تبدیلی کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو نظریاتی بنیادوں، ایماندار قیادت، شفاف کردار اور خدمت کے عملی نمونے کے ساتھ میدان میں ہے۔ اس اجتماع کا مقصد صرف نعرے بازی نہیں بلکہ ایک منظم اور پْرامن طریقے سے قوم کو وہ قیادت فراہم کرنا ہے جس کی بنیاد دیانت، صلاحیت اور خدمت ہو۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ہر طبقے کے لئے آواز اٹھا رہی ہے۔ چاہے مزدور ہو یا کسان، نوجوان ہو یا تاجر، خواتین ہوں یا معمارانِ وطن، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی حکمت عملی رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجتماع عام میں ملک کی موجودہ صورتحال، اسلامی فلاحی ریاست کا نقشہ، معاشی استحکام، عدالتی اصلاحات، تعلیم و صحت کا بہتر نظام اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے عملی اقدامات کا روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔آخر میں محمد جاوید قصوری نے کہا کہ آنے والے تین روز پاکستان میں مثبت سیاسی بیداری کے لئے تاریخی ثابت ہوں گے، اور ان شاء اللہ جماعت اسلامی وہ حقیقی قیادت فراہم کرے گی جس کی اس قوم کو سالہا سال سے ضرورت ہے۔