پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے باضابطہ لائسنسنگ نظام کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کی باضابطہ لائسنسنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔
اس اقدام کے تحت پی ٹی اے نے وی پی این فراہم کرنے والی 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے ہیں، جس کے بعد یہ کمپنیاں ملک میں قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔
پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اب صارفین اپنی ضرورت کے مطابق رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے وی پی این سروس براہِ راست حاصل کرسکیں گے، جس سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
حکام کے مطابق لائسنسنگ کا یہ نیا فریم ورک وی پی این کے استعمال کو محفوظ، شفاف اور منظم بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے سائبر سیکیورٹی کے معیار میں بہتری آئے گی، جبکہ کاروباری اداروں اور انٹرنیٹ صارفین کو محفوظ کمیونیکیشن کے قابل اعتماد ذرائع میسر آئیں گے۔
یہ اقدام ریگولیٹری بہتری اور ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی این سروس کے مطابق پی ٹی اے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔