پاکستان اور عمان کے درمیان پہلی فیری سروس جلد شروع ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی کابینہ نے گوادر اور عمان کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد پاکستان اور عمان کے درمیان سمندری رابطوں اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ منظوری کے بعد یہ سروس بہت جلد باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کریں گے۔ اس سلسلے میں عمان کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کرے گا تاکہ تمام انتظامات اور تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے سے عوام کو بہتر سفری سہولت بھی میسر آئے گی اور خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل
کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چمن پسنجر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ 13 نومبر کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے جعفر ایکسپریس روانہ ہوگی۔