ملتان، بلوچ ہاوس میں سانحہ ترلائی کلاں اسلام آباد کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ شہید ہونے والے تمام مومنین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے علاقے بلوچ ہاوس سوتری وٹ میں حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار کی رہائش گاہ پر ترلائی کلاں اسلام آباد میں شہید ہونے والے نمازیوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں مرکزی صدر عزاداری امام حسین جنوبی پنجاب مہر شاہد عباس چاون، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، مولانا سید امیر حسین شاہ نقوی، لائسنس دار سید حسن شاہ شمسی، رئیس خان بلوچ، ممتاز حسین، ظہور حسین، محمد علی بلوچ اور حیدر زمان بلوچ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے شہدا کے لیے اعلان کردہ پیکج میں مزید اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک اور محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس عزا، مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔ علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ شہید ہونے والے تمام مومنین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کریک ڈاون کا مطالبہ بھی کیا۔ مزید انہوں نے شہید عون عباس کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی قربانی کا اعتراف کرے، جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر مزید جانی نقصان کو روکا۔ انہوں نے مومنین اور علما کرام، خصوصا مذہبی رہنماوں کی سکیورٹی کے موثر انتظامات پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جائے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔