رمضان المبارک احترام، اپوزیشن اتحاد کا تمام دھرنے ختم کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام آبادّ(نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے احترام میں اپوزیشن اتحاد نے تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا کہ ہم نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم تلے پارلیمنٹ میں دھرنا دیا۔ اب ماہ رمضان شروع ہوگیا،دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اب ہم اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔
راجا ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خدشات ہیں، علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے، بہنوں اور ڈاکٹرز کو بانی سے ملایا جائے تاکہ وہ مطمئن ہوسکیں، بانی پی ٹی آئی نے کئی ہفتے پہلے شکایت کی تھی تو پھر کیوں وقت پر علاج نہ ہوا ؟ یہ مجرمانہ فعل تھا، اب کچھ بہتری آئی ہے لیکن ابہام ابھی باقی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تھی، قیادت نے دھرنے کا اعلان کیا ہم نے لبیک کہا اور دھرنا دیدیا ، آج قیارت نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ہم بھی ختم کررہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوگوں نے خود دھرنا دیا، پشاو ہائی کورٹ کے احکامات آئے ہم نے عدالت کا احترام کرنا ہے، لوگوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے تکلیف برداشت کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان