اسلام ٹائمز: پروگرام میں 120 پاکستانی شعراء کے کلام اور اس کے فارسی تراجم پر مشتمل کتاب ’’ندائے استقامت‘‘ کی رونمائی عمل میں آئی، جو فلسطین و لبنان کی مزاحمت سے اظہارِ یکجہتی کا ادبی مظہر ہے اور ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں خانۂ فرہنگِ جمہوریۂ اسلامی ایران کے زیرِ اہتمام انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منائی گئی، جس میں شہرِ کراچی سمیت ملک بھر سے تعلق رکھنے والی تین سو سے زائد ممتاز علمی، ادبی، مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانوں سے ہوا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، مہمانِ خصوصی یوسف بشیر قریشی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، معروف شاعر ڈاکٹر جاوید منظر نے خطاب کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض معروف اینکرپرسن آغا شیرازی نے انجام دیئے۔ جس کے بعد ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے اپنے جامع خطاب میں بانی انقاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی انقلابی بصیرت، رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی قیادت، مزاحمت کے تسلسل اور ظلم و استکبار کے خلاف استقامت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ تقریب میں معروف شاعر ڈاکٹر جاوید منظر نے فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کے حق میں پُراثر مناجات پیش کی۔

مہمانِ خصوصی یوسف بشیر قریشی نے ایران کے اپنے روحانی و ثقافتی تجربات بیان کرتے ہوئے ایرانی قوم کی خود انحصاری، شہداء سے وابستگی، اخلاقی اقدار اور مہمان نوازی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ محفل علامہ سید حسن ظفر نقوی نے انقلابِ اسلامی کو ایک تناور درخت قرار دیتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کی بیداری اور مظلوم اقوام کی امید سے تعبیر کیا۔ اس تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے علما، ذاکرین، وکلا، اساتذۂ جامعات، سفارتی نمائندگان، شعرا، ادبا، فنکار، سیاسی قائدین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت نے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی عملی تصویر پیش کی۔

پروگرام کے آخری مرحلے میں 120 پاکستانی شعراء کے کلام اور اس کے فارسی تراجم پر مشتمل کتاب ’’ندائے استقامت‘‘ کی رونمائی عمل میں آئی، جو فلسطین و لبنان کی مزاحمت سے اظہارِ یکجہتی کا ادبی مظہر ہے اور ایران و پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی علامت ہے۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے، گروپ فوٹو سیشن، میڈیا انٹرویوز اور مہمانانِ گرامی میں کتابوں کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ مجموعی طور پر یہ تقریب کراچی میں ثقافتی و فکری سرگرمیوں کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی، جسے عوام اور معزز مہمانوں نے بھرپور پذیرائی دی اور جس نے اتحاد، مزاحمت اور ادبی یکجہتی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عام کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی