پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام شب شہداء کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
اسلام ٹائمز: محفل میں تنصیر عباس اور امامِ جمعہ مولانا نذیر حسین مطاہری نے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہداء کے مشن سے وابستگی کی تلقین کی۔ ریجنل جنرل سیکرٹری عابد رضا نے ترانۂ شہادت پیش کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع پشاور کے زیرِاہتمام امامیہ مسجد حیات آباد میں بِیادِ شہداء امامیہ مسجد و شہداء مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ، ترلائی کے حوالے سے ایک پُرنور پروگرام و دعائے مغفرت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں تنصیر عباس اور امامِ جمعہ مولانا نذیر حسین مطاہری نے شہداء کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہداء کے مشن سے وابستگی کی تلقین کی۔ ریجنل جنرل سیکرٹری عابد رضا نے ترانۂ شہادت پیش کیا۔ اختتام پر ریجنل صدر حاجت حسین نے اختتامی کلمات پیش کیے، جبکہ پروگرام کا اختتام دعائے امامِ زمانہؑ سے ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔