گلگت، اسماعیلی ریجنل کونسل کے اراکین کی آغا راحت اور ممبران انجمن امامیہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی اسماعیلی برادری ہر دکھ کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
وفد نے سانحہ ترلائی کے شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی
انجمن امامیہ کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کا مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت بلتستان کے ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ امام بارگاہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان اور انجمن امامیہ کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ وفد نے اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ ملاقات کے دوران وفد کے اراکین نے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، امن اور مذہبی ہم آہنگی کے خلاف ایک بزدلانہ اور افسوسناک اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ایسے عناصر معاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کرتے ہیں، تاہم باہمی اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی اسماعیلی برادری ہر دکھ کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے المناک واقعات ہمیں تقسیم نہیں بلکہ مزید متحد کرتے ہیں، اور تمام مکاتبِ فکر کو مل کر قیامِ امن کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان اور انجمن امامیہ کے نمائندگان نے اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کی آمد اور یکجہتی کے اظہار کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین المسالک ہم آہنگی اور قومی وحدت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجمن امامیہ گلگت بلتستان وفد نے اس ہم آہنگی کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار