بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے شہید قائد سید ضیاء الدین رضوی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز احمد نے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ کیا جہاں قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ کے کابینہ اراکین نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجتہ الکبریٰ مسجد و امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

انہوں نے اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت اور قابلِ مذمت فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے شہید قائد سید ضیاء الدین رضوی کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

انہوں نے شہید قائد کی دینی و ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی نے چیف الیکشن کمشنر کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شہداء کی بلند درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر فاتحہ خوانی کے لیے دعا کی

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن