پھلواری شریف اور اسکے اطراف میں چاند نظر نہیں آیا، لیکن ملک کے دیگر حصوں سے چاند دیکھے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے، جسکی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے کئی خطوں میں آج بروز بدھ ماہِ رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا۔ مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی 29 شعبان کو چاند دکھائی دینے کی تصدیق کی ہے اور 19 فروری کو یکم رمضان ہونے کی بات کہی ہے۔ کچھ علاقوں میں آسمان ابر آلود تھا، جس کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا گیا، لیکن دیگر علاقوں میں چاند کی شہادت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مقامی ہلال کمیٹیوں نے جمعرات کو یکم رمضان کا اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل بِہار کی جانب سے جاری پریس بیان میں لکھا گیا ہے کہ مولانا ڈاکٹر محمد عالم قاسمی کنوینر رویت ہلال کمیٹی و صدر آل انڈیا ملی کونسل بہار نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 18 فروری 2026ء بروز بدھ ریاستی دفتر آل انڈیا ملی کونسل بہار، پھلواری شریف، پٹنہ اور ملی کونسل کے ذیلی شاخوں میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔

پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں چاند نظر نہیں آیا، لیکن ملک کے دیگر حصوں سے چاند دیکھے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے، جس کی تصدیق کر لی گئی ہے۔ اس بیان کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ مورخہ 19 فروری 2026ء بروز جمعرات ماہ رمضان المبارک 1447ھ کی پہلی تاریخ قرار پائی۔ دارالقضاء ادارہ شرعیہ، اورنگ آباد، بہار کی جانب سے بھی پریس بیان جاری کیا گیا ہے۔ فیضان سرور مصباحی کے دستخط سے جاری اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ 18 فروری کا دن گزار کر بعد نماز مغرب رمضان شریف کا چاند دیکھنے کا اہتمام ہوا۔ مطلع بالکل صاف تھا، شہر اورنگ آباد (بہار) میں رویت عام ہوئی ہے۔ آگے لکھا گیا ہے کہ دارالقضاء ادارۂ شرعیہ اورنگ آباد کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی بعد نماز عشاء تراویح کی نماز پڑھی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان المبارک اعلان کیا ملی کونسل کا چاند

پڑھیں:

فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں  کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں،  ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف