ڈاکٹر مسعود اختر(فائل فوٹو)۔ 

ڈاکٹر مسعود اختر کو 4 سال کے لیے یونیورسٹی آف بلتستان کا مستقل وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ 

جامعہ بلتستان کی سینٹ نے تین نام ایوان صدر کو بھیجے تھے جس میں پہلا نمبر ڈاکٹر ساجد رشید کا، دوسرا  ڈاکٹر مسعود اختر  اور تیسرا نمبر ڈاکٹر محمد نعیم خان کا تھا۔ 

یاد رہے کہ تلاش کمیٹی نے یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے پانچ ناموں کا انتخاب کیا تھا جس میں ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ڈاکٹر طاہر خلیلی ٹاپ پر تھے، تاہم جب یونیورسٹی کے سینیٹ کا اجلاس ہوا تو ڈاکٹر محمد علی شاہ جامعہ پنجاب اور ڈاکٹر طاہر محمد خلیلی نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلرز مقرر ہونے کی وجہ سے دونوں نے معذرت کرلی تھی۔

جس کے بعد ترتیب میں تبدیلی کر کے ڈاکٹر ساجد رشید، ڈاکٹر مسعود اختر اور ڈاکٹر محمد نعیم خان کے ناموں کی منظوری دی گئی تھی۔ 

ڈاکٹر مسعود اختر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعرات کو اسکردو پہنچیں گے، تاہم انھوں نے بتایا کہ وہ بدھ کو اسلام آباد کیمپس آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر مسعود اختر ڈاکٹر محمد

پڑھیں:

آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس، انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا، جسٹس عامر فاروق بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس عامر فاروق ججز کی درخواست پر بطور چیف جسٹس ہائی کورٹ رائے کا اظہار کر چکے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ ججز اور بار ایسوسی ایشنز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

پانچ رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کا تبادلہ و سنیارٹی درست قرار دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت نے ڈپٹی چیئر سینٹ کواردو یونیورسٹی کے عہدے سے ہٹادیا
  • صدر مملکت آصف زرداری نے اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا
  • پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
  • آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس، انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
  • قائمہ کمیٹی اجلاس ،چانسلر اردو یونیورسٹی ،رکن کمیٹی سبین غوری میں تلخ کلامی
  • خیبر یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا الحق ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
  • آئینی عدالت نے کنگ ایڈورڈ  یونیورسٹی وائس چانسلر تقرری کے خلاف فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
  • گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدواروں میں کھینچا تانی
  • وفاقی آئینی عدالت کا پہلا بڑا فیصلہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف درخواست نمٹا دی