وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں انتظامات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی موجودہ بلڈنگ سے پرانی عمارت منتقلی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
بعد ازاں میٹنگ ختم ہونے پر وزیر قانون واپس روانہ ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت سے متعلق معاملات زیر غور رہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کی میٹنگ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت سے ہوئی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ وفاقی آئینی عدالت اور اٹارنی جنرل
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ، ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے
اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔
ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔