اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، مختلف شہروں سے ملزمان گرفتار
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں شاہد عمر اور شیخ محمد خرم شامل ہیں۔
ملزمان نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 22 لاکھ 20 روپے ہتھیائے۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزم شیخ محمد خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.