اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 47 مشکوک افراد تھانے منتقل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 235 افراد، 200 گھروں اور 25 دکانوں کی چیکنگ کی گئی، جب کہ 70 موٹر سائیکلوں اور 15 گاڑیوں کو بھی جانچا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے شبہ میں 47 افراد کو تھانے منتقل کیا تاکہ مزید جانچ پڑتال کی جا سکے۔
پولیس کے مطابق آپریشن سے قبل اہلکاروں کو بریفنگ دی گئی اور علاقے کے مختلف گھروں، دکانوں اور افراد کی تلاشی لی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری حملہ ’ویک اپ کال‘ قرار، ہم حالتِ جنگ میں ہیں، خواجہ آصف
آئی جی اسلام آباد نے ہدایت دی ہے کہ ضلع بھر میں ایسے گرینڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہو سکے۔
آپریشن کی نگرانی ایس پی صدر زون نے کی، جبکہ لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس دھماکا کچہری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس دھماکا کچہری اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، وکلاء اور سائلین زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وکلاء اور سائلین زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کچہری کے قریب گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ سلینڈر دھماکے کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی اندازہ لگایا جا رہا ہے، دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کا سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔