قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی)کے سرجنز نے ترکیہ کے ڈاکٹر کی زیر نگرانی 16 سالہ مریض کی طویل کامیاب سرجری کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں خیرپور سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض پر ملک کی پہلی ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک سرجری 16 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کامیابی سے مکمل کی گئی۔

یہ سرجری دل سے نکلنے والی بڑی نالی (آؤرٹا) کی مرمت کے لیے کی جاتی ہے۔

اس آپریشن میں ڈاکٹر خراب حصے کو نکال کر ایک مصنوعی نالی لگا دیتے ہیں تاکہ خون کا بہاؤ دوبارہ نارمل ہو جائے۔

ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق یہ انتہائی پیچیدہ اور نایاب آپریشن ترکیہ کے عالمی شہرت یافتہ کارڈیو ویسکیولر سرجن پروفیسر اورسے کِزل ٹیپے کی نگرانی میں انجام دیا گیا، جنہوں نے این آئی سی وی ڈی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر خُزیمہ طارق، پروفیسر اسد بلال اعوان، ڈاکٹر فہد (ٹراما سینٹر کراچی) اور پروفیسر امین ایم خُواجہ (اینستھیزیولوجسٹ) کے ساتھ مل کر یہ تاریخی کامیابی حاصل کی۔

این آئی سی وی ڈی کے مطابق مریض کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔

اس آپریشن کی لاگت تقریباً 60 لاکھ روپے بنتی ہے تاہم سندھ حکومت کی معاونت کے باعث یہ مکمل طور پر مفت میں انجام دیا گیا۔ 

ترک پروفیسر اورسے کِزل ٹیپے کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے، یہ نایاب سرجری انتہائی درستی اور ہم آہنگی کا تقاضا کرتی ہے اور این آئی سی وی ڈی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اب دنیا کے ان چند ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جہاں اس نوعیت کی پیچیدہ کارڈیو ویسکیولر سرجریز ممکن ہیں۔

ڈاکٹر خُزیمہ طارق نے کہا کہ پاکستان میں پہلی کامیاب ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود موڈیفائیڈ فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک این آئی سی وی ڈی کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ یہ کارنامہ ملک میں دل کے علاج کے معیار کو نئی بلندیوں تک لے گیا ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آئی سی وی ڈی سی وی ڈی کے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا