قومی ادارہ امراضِ قلب کراچی میں دل کا 16 گھنٹے طویل آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کراچی(نیوزڈیسک) قومی ادارہ امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) اسپتال میں نوجوان کے دل کا 16 گھنٹے طویل آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں پہلی بار’’ٹوٹل آرچ ریپلیسمنٹ ود فریزَن ایلیفینٹ ٹرنک ٹیکنیک‘‘ سے یہ سرجری انجام دی گئی۔
ترکیہ کے سرجن اورسےکِزل ٹیپے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، انہوں نے این آئی سی وی ڈی کے ماہرین کے ساتھ آپریشن مکمل کیا۔ خیرپور سے تعلق رکھنے والا نوجوان تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق 60 لاکھ روپے کی لاگت کی سرجری سندھ حکومت کی معاونت سے مکمل طور پر کسی اخراجات کے بغیر انجام دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا شوال، درہ آدم خیل میں آپریشن، 20 خوارج مارے گئے
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور درہ آدم خیل میں آپریشن کے دوران 20 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے درہ آدم خیل میں بھی خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رہے گی۔ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔