سونا مزید3500روپے سستا ،چاندی کی قیمت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)سونے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 3500 روپے کی کمی کے بعد آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ تجارتی دن کے 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے کے مقابلے میں 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے پر آگئی، 22 قیراط سونا 678 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 29 ہزار 585 روپے فی 10 گرام میں دستیاب رہا۔ عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 970 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔دوسری جانب ملکی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 22 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 305 روپے پر برقرار رہی، جب کہ عالمی منڈی میں چاندی کا ریٹ بھی 47.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چاندی کی قیمت
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔