کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
کلکٹریٹ آف کسٹمز ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواتہ کے قریب ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کی تیس کلو اسمگل شدہ چاندی برآمد ہوئی۔
بس کے کسی مسافر نے چاندی کی ملکیت کا دعویٰ نہیں کیا، برآمد شدہ چاندی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت ضبط کرلیا گیا۔
اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو محصولات کے تحفظ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کسٹمز قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
آپ سے میٹنگ کے بعد بات ہوگی، سی ای او پی ایس ایل کا ملتان سلطانز کو جواب
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام، فرنچائز مالکان اور آفیشلز کی اہم میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ میں ٹیم آفیشلز ویڈیو کال پر موجود رہے، میڈیا اور سوشل میڈیا میں تند و تیز بیانات کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے ملتان سلطانز کے مالک علی ترین حیران کن طور پر شریک نہ ہوئے، البتہ ان کے نمائندے موجود تھے۔
ایک موقع پر ملتان سلطانز کے نمائندے نے کہا کہ پی سی بی بار بار اہل فرنچائز کا کہہ رہا ہے اس کا مطلب کیا ہے، کیا ہم اہل ٹیموں میں شامل ہیں؟
لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے جواب میں کہا کہ اس میٹنگ کے بعد آپ سے الگ بات کروں گا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے اپریل، مئی میں انعقاد کا پہلے ہی فیصلہ ہو گیا تھا، اب بورڈ نے فارمیٹ کے حوالے سے بعض تجاویز شیئر کیں، جن کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
موجودہ فارمیٹ کو برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ 60 میچز سے ٹورنامنٹ 2 ماہ تک جاری رکھنا پڑے گا۔
ہر ٹیم کا دیگر سے لیگ راؤنڈ میں ایک میچ یقینی ہو گا، سب کے دیگر ایک یا دو ابتدائی میچز کے حریف کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ 35 سے 44 میچز کا انعقاد ہو سکتا ہے۔
حکام نے آئی سی سی ایونٹس کی طرح ابتدائی راؤنڈ کے بعد 2 ٹیموں کو باہر کر کے سپر 6 کی بھی تجویز دی، البتہ فرنچائز اس سے متق نہیں، ان کے مطابق شہروں کی لیگ میں سے 2 ٹیمیں پہلے ہی باہر ہوگئیں تو ایونٹ میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔