خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وفد آج مذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، کل افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو۔
انہوں نے27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے،اعتراضات کئے ہیں، کمنٹ کرنا میرا بنتا نہیں،اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے،پاک افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی ہے تو تبھی بات کی جاتی ہے،اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔وزیر دفاع سے دوران گفتگو اِس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلی پختونخوا آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلی پختونخوا جولائی تا ستمبر بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 79 ارب روپے بڑھ گیا اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حامی قرار دیدیا ڈھائی لاکھ افراد جعلی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، زیادہ تر افغان شہری نکلے ایف بی آر کا مینول ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کیلئے خصوصی سہولیات کا اعلان مسلح افواج کو سپورٹ کرنے کیلیے سرکاری اخراجات میں کمی ناگزیر ہے، وزیر خزانہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں خطے میں قیام امن خواجہ آصف کے لئے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،
اس موقع پراسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔