2025-11-05@16:48:42 GMT
تلاش کی گنتی: 75
«کراچی گرامر اسکول»:
کیمبرج نے سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کے لیے کیمبرج لرنر ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے، جس کی تقریب بدھ کو کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ تھے۔ تقریب میں سندھ اور بلوچستان میں 106 سے زائد طلبہ کو غیر معمولی کارکردگی پر 120 ایوارڈز دیے گئے۔ کیمبرج آئی جی سی ایس ای، او لیول اور انٹرنیشنل اے ایس اینڈ اے لیول کے امتحانات میں دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 26 طلبہ اور سندھ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 53 طلباء کو بھی اعزازت سے نوازا گیا۔ اس سال پاکستان بھر سے 317 طلباء نے غیر معمولی کارکردگی پر 355 ایوارڈز حاصل کیے۔ کیمبرج آئی جی سی...
کراچی : آل کراچی اسکولز تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکاء کا صدر تائیکوانڈو سندھ کامران قریشی و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹسڈیسک) سندھ یوتھ کلب کراچی میں آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کراچی اور سندھ بھر کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ایونٹ نے صوبے میں تائیکوانڈو کے فروغ کے نئے امکانات پیدا کیے۔صبح کے سیشن میں 21 اسکولز کے 550 کم عمر کھلاڑیوں کی شرکت۔ کے۔جی سے جماعت ہفتم تک کے طلباء و طالبات کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں 21 اسکولز کے 550 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کم عمر تائیکوانڈو اسٹارز کے جوش، مہارت اور نظم و ضبط نے ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔نتائج (اسکول کیٹیگری پہلا نمبرآئی یو ایس ایس،دوسرا نمبرایف جی ایس، تیسرا نمبر اے...
کراچی میں ایک سرکاری اسکول کو سیل کرکے قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سولجر بازار میں طالبات کے سرکاری اسکول کی سیل کی جانے والی عمارت کو ٹاؤن ناظم کی کاوشوں سے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے اور سولجر بازار تھانے کی جانب سے سیل کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مافیا کی جانب سے اسکول کو سیل کیا گیا تھا۔ عمارت پر قبضے کے لیے اس سے قبل بھی حملے کیے جاچکے ہیں۔ جمشید ٹاؤن کے علاقے سولجر بازار نمبر تین میں واقع جفلرسٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی عمارت کو جمعہ کی...
ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم سے ادارہ نورحق میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہماکلیم اور فائزہ صدیقی اجتماع عام کے سلسلے میں ملاقات کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-11 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت ہونے والے اجتماعِ عام کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں جامعۃ المحصنات کی پرنسپل رابعہ خبیب، بیٹھک اسکول کی مرکزی رکن ہما کلیم اور نگرانِ اجتماعِ عام بیٹھک اسکول فائزہ صدیقی نے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم سے ملاقات کی۔اس موقع پر نائب ناظمہ کراچی فرح عمران، شیبا طاہر، ہاجرہ عرفان، سمیہ عاصم، سمیعہ اسلم اور رکن مرکزی شوریٰ اسما سفیر بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران اجتماعِ عام سے متعلق انتظامات، رضاکار ٹیموں کی تیاریوں اور ادارہ جاتی شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں اداروں کی ذمے داران نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے تیاریوں...
پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول (کراچی ریجن) ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح کالج گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں فائیو اسٹار اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو 214 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ این ای ڈی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کامران پبلک اسکول نے دی نیکسٹ اسکول کو 135 رنز سے شکست دی۔ وہاج اسکول نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول احمد داؤد کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ آئی بی اے یونیورسٹی گراؤنڈ پر دی کیڈر اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو 9 وکٹوں سے زیر کرلیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں علی الصبح اسکول وین میں خوف ناک آگ لگنے سے 6 طلبہ جھلس گئے۔ناظم آباد کے علاقے میں پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا، تاہم اہلِ محلہ کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے کو رونما ہونے سے بچا لیا۔اطلاعات کے مطابق ناظم آباد نمبر3 کے علاقے قبا مسجد کے قریب گلی میں ایک اسکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس وقت اس میں متعدد بچے سوار تھے۔ چند ہی لمحوں میں شعلوں نے وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور علاقہ بچوں کی چیخوں سے گونج اٹھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعہ صبح تقریباً پونے آٹھ بجے پیش آیا۔ وین معمول کے مطابق بچوں کو لینے...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کی وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے حکام کے مطابق وین کے گرم ہونے کے باعث اس میں آگ لگ گئی تھی، زخمی ہونے والے بچوں کو بروقت اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، پولیس کو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، متاثرہ وین اسکول کے بچوں کی پِک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔دوسری جانب سول اسپتال کے برنس وارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کو آج صبح اسپتال لایا گیا تھا،...
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 طلبہ اور وین ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قبا مسجد کے قریب اسکول وین میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 4 طلبہ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ شارکٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دُرِ شہوار: کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 8بچے جھلس گئے۔ تمام زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق سکول وین ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ واقعہ فیلکن پبلک سکول کی وین میں پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کے پیٹ اپ ہونے کے باعث پیش آیا۔ زخمی بچوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
کراچی میں پریڈی کے علاقے سے 2 بہنیں اغوا ہوگئیں، درج مقدمے میں اسکول ٹیچر کو نامزد کیا گیا ہے۔مغوی بہنوں کے والد نے کہا ہے کہ واقعہ 11 اکتوبر کو پیش آیا، جس کا مقدمہ 13 اکتوبر کو درج کرایا گیا۔والد نے مزید کہا کہ 15 اور 7 سال عمر کی میری دو بیٹیاں استانی کے گھر گئی تھیں، واپس نہ آنے پر معلوم کیا تو استانی نے بتایا انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔والد نے یہ بھی کہا کہ اسکول کے ایک دوسرے ٹیچر دونوں بچیوں کو مہنگے تحائف دیتے تھے، وہ اسکول وین کے باوجود کبھی دونوں بچیوں کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑتے تھے۔
کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ سے 2 بہنیں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئیں جب کہ پریڈی پولیس نے لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں اسکول ٹیچر کے خلاف درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ مقدمے کے متن کے مطابق والد محمد عظیم نے پولیس کو بتایا کہ میری رہائش عبداللہ ہارون روڈ اللہ والی کالونی کچی آبادی کی ہے، بیٹیاں 15 سالہ آمنہ اورسات سالہ عائشہ ہفتے کو گھر کے قریب مدرسہ پڑھنے گئی تھیں، واپس نہ لوٹنے پر استانی سے پتا کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے چھٹی دے دی تھی۔ معلومات کرنے پر پتا چلا کہ بچیوں کا اسکول ٹیچر اپنی گاڑی میں انہیں ساتھ لے گیا ہے، میری بچیاں ہجرت کالونی کے...
تصویر: رپورٹر کراچی کے ضلع وسطی میں قائم ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول فیڈرل بی ایریا نمبر 9 بھی لینڈ مافیا کی نذر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں سرکاری اسکول ’ماڈرن انگلش گرامر لوئر سیکنڈری اسکول‘ قائم تھا جسے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے دور میں راتوں رات قبضہ کر کے توڑنے کی کوشش کی گئی، معاملہ میڈیا میں آیا تو رک گیا، پولیس نے توڑنے والے کو گرفتار بھی کیا مگر اسکول کی مرمت نہیں کی گئی۔ اس وقت اسکول میں 200 بچے تھے پھر یہ دوبارہ تعمیر نہیں ہوا، اپریل 2021 میں اچانک لینڈ مافیا نے پورا اسکول خاموشی سے گرادیا تھا اور وہ خالی پلاٹ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ترجمان ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 میٹر لمبا اور 24,070 ٹی ای یوز گنجائش والا ایم ایس سی مِکول کراچی پہنچ گیا، ایم ایس سی مِکول جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ہچیسن پورٹس پاکستان نے جہاز کی برتھنگ کے لیے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں، ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔بڑے جہاز کی آمد پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل ہے، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل ملک کا واحد گہرے پانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبہ سے ہراسانی میں اسکول کا کینٹین ملازم ملوث ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، جب کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم گزشتہ روز ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر...
عاجزجمالی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے قائد آباد، خلد آباد میں ایک متنازعہ پلاٹ پر اسکول کی غیر قانونی تعمیر کے باعث سرکاری خزانے کو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عمارت محکمہ ایجوکیشن ورکس کی نگرانی میں تعمیر کی گئی، باوجود اس کے کہ آڈیٹر جنرل نے ابتدائی مراحل میں ہی تعمیراتی کام پر اعتراض اٹھایا تھا۔ پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے 5سال بعدفضائی آپریشن کا باضابطہ اعلان رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ 26 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگی ایم ایس فرح الیکٹرک سروس...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔26 ستمبر کو پیش آئے واقعہ کی سی سی ٹی وی وڈیو میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔واقعہ کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسن ود ڈس ایبلیٹی کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔ادارے نے ٹیچر کو برطرف کردیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
تصویر بشکریہ رپورٹر کراچی کے ضلع ساؤتھ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کو روکنے کے لیے اسپیشل فورس بنا دی گئی۔تفصیلات مطابق تعلیمی اداروں خصوصاً اسکولز کے طلباء کو منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایک علیحدہ اسپیشل فورس بنائی گئی ہے۔ اس فورس کا نام کیمپس سیکیورٹی اینڈ سبسٹینس ابیوز واچ (campus security and substance abuse watch C2SAW) رکھا گیا ہے جس میں ابتدا میں خواتین سمیت 50 پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا نے بتایا کہ یہ فورس تعلیمی اداروں کے باہر تعینات رہے گی اور وہاں طلباء کو منشیات فروخت کرنے والے عناصر پر نظر رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ فورس تعلیمی اداروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،کراچی گرامر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس رپورٹر مقصود احمد): نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا آغاز کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ ایونٹ 15 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں شہر کے مختلف مقامات بشمول کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، پاکستان اسپورٹس بورڈ گراؤنڈ، منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد اور دیگر وینیوز پر مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس میگا ایونٹ میں 5 کیٹیگریز کے تحت 24 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جن میں شہر بھر کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی 500 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شرکاء کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کلاس 4-5، 6-8، میٹرک و او لیول، انٹرمیڈیٹ و اے لیول، یونیورسٹی اور اوپن ایج گروپ...
—جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے...
کراچی: شہر قائد میں گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں قائم گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول میں کمسن طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اسکول کے سوئپر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کے جی ٹو کی 7 سالہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 495 سال 2025 بجرم دفعہ 376 کے تحت درج کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ 4 اگست کو صبح پونے آٹھ بجے سے سوا بارہ بجے کے درمیان پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے مدعی کی جانب سے رابطہ کرنے پر 7 ستمبر کی شام مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی نے اسکول پرنسپل کے سامنے...
شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
کراچی: لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول کی کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل سے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد تصور حسین کے نام سے کی گئی۔ متوفی نوجوان نارتھ کراچی کا رہائشی اور نجی اسکول میں ملازمت کرتا تھا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے...
کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ بورڈ کے مطابق رواں سال سائنس گروپ میں ایک لاکھ 73 ہزار 738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار 391 طلبا و طالبات نے امتحانات میں حصہ لیا، جبکہ ایک ہزار 347 غیر حاضر رہے۔ کراچی: انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام کل امیدواروں میں سے 27 ہزار 244 طلبہ فیل قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 83.93 فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈرز میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول گلشن اقبال کی عینا فاروقی نے 94.73 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ صحت، تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں، شہر کراچی میں انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، اہل کراچی پانی، بجلی، گیس سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں، اس کے باوجود یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم جماعت اسلامی کی اوّلین ترجیح ہے، اپنے 9 ٹاؤن کے تحت آنے والے تمام اسکولوں کو ماڈل اسکول بنائیں گے، پورے شہر میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی کورسز کا جال بچھا دیا ہے، ہزاروں بچے و بچیاں...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول سیکٹر 4/G گلی نمبر دو میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔گزشتہ روز دو دریا پر سمندر میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ بچوں کی شناخت 5 سال کی آیت اور 8 سال کے احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خور اور سی بی سی کے غوطہ خوروں کی جانب سے اورنگزیب عالم کی تلاش کی جارہی ہے۔دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد جاں...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس کے جائز حق اور میٔر سے محروم کردیا گیا، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں۔امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کیا جائے۔ تعلیم کے لیے 631 ارب روپے کا بجٹ ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول...
سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی نے پیر کو ٹیکنیکل اسکول سرٹیفکیٹ حصہ دوم سالانہ امتحانات برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ مشرف علی راجپوت کے مطابق ٹی ایس سی کے امتحانات میں سندھ بھر سے 1887 امیدواروں نے شرکت کی، 1628 امیدوار میٹرک امتحانات میں کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 86.27 فیصد رہا۔ گلسن ٹیکنیکل ہائی اسکول ملیر کے حافظ محمد شہیر نے 1350 میں سے 1179 نمبر لے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی اسکول کے محمد شامیخ احمد نے 1168 نمبر لے کر دوسری، جب کہ ورکرز ماڈل اسکول سائٹ حیدر آباد کی طالبہ وجیہہ شاہ نے 1350 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کو بورڈ کی جانب سے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی گرامر اسکول سے تعلیم کا آغاز، آغا خان یونیورسٹی سے میڈیکل ڈگری، اور پھر جانز ہاپکنز بلومبرگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ایک شاندار علمی و تحقیقی کیریئر — ڈاکٹر عدنان حیدر کی زندگی ایک مثالی سفر ہے جو تعلیمی برتری، عالمی قیادت، اور عوامی خدمت سے بھرپور ہے۔ گزشتہ 25 سالوں کے دوران ڈاکٹر عدنان حیدر نے صحت عامہ کے شعبے میں قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں، خصوصاً صحت کے نظام، بایوایتھکس، اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ان کا تحقیقی کام دنیا کے 90 سے زائد ممالک کی پالیسیوں اور عملی اقدامات پر اثرانداز ہوا ہے۔ ان کی توجہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک پر مرکوز رہی ہے، جہاں انہوں نے...
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز چلانے کی تربیت فراہم کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ شہریوں کو 18 گھنٹے کے تربیتی کورس کے دوران ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین سکھائے جائیں گے، جو تین مراحل پر مشتمل ہوگا، اس تربیت میں کلاس روم لیکچرز، فیلڈ ڈرائیونگ اور کمپیوٹرائزڈ تعلیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ پولیس نے کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول قائم کر دیا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر بھاری گاڑیوں جیسے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے ساتھ، جن کے باعث 2024 میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4879 زخمی ہوئے، جیسا کہ اسپتالوں کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں۔میڈیاذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ترجمان آئی جی سید سعد علی نے بتایا کہ یہ ڈرائیونگ اسکول سعیدآباد پولیس ٹریننگ کالج میں قائم کیا گیا ہے۔’ ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول میں کار، موٹر سائیکل، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز اور ہیوی ٹرانسپورٹ...
فائل فوٹو۔ سندھ پولیس نے کراچی میں ”ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول“ قائم کر دیا۔ سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول، پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں قائم کیا گیا ہے، جہاں تین مراحل میں 18 گھنٹے دورانیے کے کورس کرائے جائیں گے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے کہا کراچی کے بعد ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز حیدر آباد، لاڑکانہ اور خیرپورمیں بھی قائم کیے جائیں گے۔
31 اسکول اور ڈسپنسریاں بند ، کراچی میونسپل کارپوریشن عملی کارکردگی ظاہر کرنے میں ناکام ہوگیا شہریوں کو تفریحی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات فراہمی میں غفلت کی روش تاحال برقرارہے ،ذرائع کراچی میں بلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی 280 پارکس اور کھیلوں کے میدان تباہ ہو گئے، 31 اسکول اور ڈسپنسیز بند ہو گئیں، کراچی میونسپل کارپوریشن پارکس، کھیلوں کے میدان، اسکولوں اور ڈسپنسیز کی بحالی میں ناکام ہو گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت لانڈھی ٹان میں 94 پارکس یا کھیل کے میدان موجود ہیں جو کہ مکمل طور تباہ ہیں، پارکس میں کوئی سبزہ نہیں اور کھیل کے میدان کھیلوں کی کوئی سہولت میسر موجود نہیں۔ بلدیہ ٹان میں 24 پارکس یا...
کراچی،نجی اسکول میں خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کی ضمانت منظور
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جمشید روڈ پر قائم اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو نجی اسکول میں اساتذہ پر تشدد کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے تینوں ملزمان کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزمان میں نگین اقبال، ایشال اقبال اور حفیظ اقبال شامل ہیں۔ ملزمان میں حفیظ اقبال پولیس اہلکار ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسلحہ دکھا کر اسکول میں داخل ہوا تھا۔ ملزمان پر معلمات کو تشدد کا نشانہ بنانے...
—’جیو نیوز‘ گریب جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد کے کیس میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کر لیا۔عدالت نے ملزم سے کہا کہ آپ نے ٹیچر پر ہاتھ اٹھا کر سب کو شرمندہ کر دیا ہے، آپ کو اساتذہ کی اہمیت اور ان کی عزت کا علم ہے؟ اگر اساتذہ طلبہ کو کچھ کہتے بھی ہیں تو ان کی بہتری کےلیے ہوتا ہے۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ خواتین اساتذہ پر تشدد کیس میں فرار ملزم ہیڈ کانسٹیبل ہے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: جمشید کوارٹر میں نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد تفتیشی افسر نے عدالت...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں جمشید کوارٹر کے علاقے میں نجی اسکول میں طالبہ کو معمولی سزا دینے پر خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کے خلاف طالبہ، اس کی والدہ، والد اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ٹیچر کے مطابق طالبہ کا ماموں پستول دکھا کر خود کو ایس ایچ او کلاکوٹ ظاہر کر کے اسکول میں داخل ہوا۔خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ماموں نے دیگر خواتین اساتذہ سے بھی گالم گلوچ کی اور ان پر تشدد کیا۔خاتون ٹیچر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے ٹیچر پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ پولیس نے کہا کہ...
کراچی: شہر قائد میں میں ڈکیت بے لگام ہوتے جار ہے ہیں، جس کے نتیجے میں راہ چلتے شہری یہاں تک کے بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے اسکول سے گھر لوٹنے والے راہگیر بچے سمیت2 شہری زخمی ہوگئے جب کہ مسلح ملزمان موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 فرنیچرمارکیٹ کے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 12 سالہ عبدالوہاب ولد عاقب اور 52سالہ عبدالرشید ولد عبدالرزاق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا کیس پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا، جس میں بہنوئی اور سگا بھائی شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بیٹی کو اسکول چھوڑنے کے دوران اسٹیٹ ایجنٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے مرکزی ملزم کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 مئی کی صبح ناظم آباد 3 نمبر گول مارکیٹ میں قائم پائلٹ اسکول کے قریب 14 مئی کی صبح بیٹی کو اسکول چھوڑنے آنے والے راشد کو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ مقتول کی آنکھ کے قریب...
موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر...
کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 گول مارکیٹ کے قریب پائلٹ اسکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی کمسن بیٹی زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ایک ملزم اسکول کے باہر پہلے سے گھات لگائے بیٹھا تھا، جیسے ہی مقتول راشد اپنی بیٹی آمنہ کو اسکول چھوڑنے آیا، ملزم نے ٹارگٹ کر کے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ آمنہ شدید زخمی ہوئی، دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری...
کراچی: ملیر سٹی پولیس نے اسکول کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامزد سمیت دیگر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مدعی مقدمہ انتھونی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ 14 اپریل کو میری 17 سالہ بیٹی صبح اسکول جا رہی تھی۔ جب وہ لیلیٰ ٹاؤن مین گیٹ ملیر سٹی صبح 7 بجے پہنچی تو اسی دوران ایک کار میں جس میں سوار میری بیٹی کے اسکول میں پڑھنے والا فیضان اور دیگر 3 ساتھیوں نے ملکر میری بیٹی کو اسلحے کے زور پر اپنی کار میں ڈال لیا اور کوئی نشہ آور چیز پلا کر...
متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق...
کراچی کے بیشتر مضافاتی علاقوں میں سیاسی اور لسانی جماعتوں سے وابستہ بااثر مافیاز نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ پر اثر انداز ہوکر امتحانی مراکز کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور امتحانات کے دوران طلبہ سے فی کس بھاری رقوم لے کر نقل کروائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مذاق بن گئے، ہر طرف نقل مافیا کا راج ہے، کراچی میں طلبہ اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے میٹرک بورڈ آفس کے افسران کو مبینہ رشوت دے کر امتحانی مراکز تبدیل کرانا معمول بن گیا، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور کندھ کوٹ میں حل شدہ پرچے وقت سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے، اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
کراچی: کراچی میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے بن قاسم کے نجی اسکول میں طالبہ کی والدہ پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ کراچی کے علاقے بن قاسم میں واقع سندھی گوٹھ کے نجی اسکول میں 11 فروری کو طالبہ کی والدہ پر مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز سندھ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کر دی ہے۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے شکایت لے کر اسکول گئی تھی، جہاں ناظم اور مرد ٹیچر نے ان پر جسمانی تشدد کیا۔ خاتون کا...
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : ڈھاکا سیکنڈری اسکول کے تحت سالانہ اسپورٹس ڈے کے موقع پر کامیاب طلبہ کا سربراہ بیگم حسینہ رضوی ،پرنسپل ودیگر کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی: ابراہیم حیدری کے ایک سرکاری اسکول میں چھت کا پلستر گرنے سے کلاس روم میں موجود ایک کم سن طالب علم شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ابراہیم حیدری میں قائم سرکاری اسکول میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کلاس میں بچے موجود تھے اور اچانک چھت کا پلستر ایک طالب علم کے سر پر گرا۔ کلاس روم کی چھت کا پلستر سر پر گرنے سے جماعت دوم کے طالب علم سعد کچھی خون میں لت پت ہو گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسکول انتظامیہ نے تصدیق کی ہے...
کراچی: شہر قائد کی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے سندھی زبان میں پاکستان کا پہلا کیلکولیٹر بنا کر سب کو حیران کردیا، تین دن میں تیار کیے گئے اس کیلکولیٹر سے سندھی زبان بولنے والے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، ماہ روز کا ماننا ہے کہ آج کے دور میں ڈگری سے زیادہ اسکلز کی اہمیت ہے۔ سائنس کے میدان میں خواتین اورلڑکیاں کسی سے پیچھے نہیں، شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ طالبہ ماہ روز کو ملک میں سندھی زبان میں پہلا کیلکولیٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہے،ماہ روز اب پبلک اسپیکر بننے کیلیے جدوجہد کررہی ہیں۔ کراچی کے اے آئی اسکول ریحان اللہ والا اسکول کی طالبہ ماہ...
کراچی: سندھ میں سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے حکومتی منصوبے یوں تو بہت پرانے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر قائم علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں یہ خواب ایک مخیر ادارے کے تعاون سے پورا ہوگیا ہے۔ اسکول پرنسپل کا دعویٰ ہے کہ جب سے یہ اسکول حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کے حوالے کیا گیا ہے یہاں طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں تدریسی وقفے میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسکول...
کراچی:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد بھارت سے بہت زیادہ ہے۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی سے خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سسٹم آف گورننس فیل ہوچکا، ملتان سکھر، لاہور اسلام آباد موٹروے بن جاتی ہے، سندھ تک آتے آتے پیسا ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک شہباز شریف پیکا قوانین کے خلاف اور عمران خان حامی تھے، آج سب الٹ ہوگیا۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 11 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جبکہ پاکستان میں 2 کروڑ 65 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کا عالمی ادارہ خوراک کے اشتراک سے سرکاری اسکول میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشی یاما (Ms. Coco Ushiyama) کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بچوں میں غذائیت کی کمی اور خوراک جیسے چیلینجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پروگرام کا پہلا مرحلہ کراچی کے ضلع ملیر سے شروع کیا جائیگا جبکہ اس سلسلے میں اسکولز اور ملحقہ علاقوں کا بیس لائین سروے بھی کیا جائے گا، اس پروگرام کی مدد سے 11 ہزار بچوں اور بچیوں...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں حالیہ دنوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات سامنے آنے کے بعد اسکول اور مدرسہ انتظامیہ کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ بچوں کو اغوا سے بچانے اور اجنبیوں سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے، پولیس نے ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ بچے کو والدین کےعلاوہ کسی کے ساتھ نہ جانے دیں۔ سکول اور مدرسوں کی انتظامیہ کے لیے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ والدین بچوں کو اسکول اور مدرسے اکیلے نہ بھیجیں۔ پولیس نے شہریوں میں آگاہی کے لیے ہر تھانے کی سطح پر بینرز آویزاں کردیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بتایا کہ بچوں...
کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے بعد اسکولز اور مدارس انتظامیہ کے لیے ہدایات نامہ جاری۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: بچے کا اغوا کے بعد قتل، زیادتی کی تصدیق کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں یکدم اضافے کے بعد کراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے، اس سلسلے کو کنٹرول کرنے کے لیے اسکولز اور مدارس کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اسکولز اور مدارس انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بچوں کو والدین کےعلاوہ کسی اور کے ساتھ نہ جانے دیں۔ ہدایت نامے میں والدین کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسکول اور مدرسے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اسرائیلی ظلم سے تباہ حال فلسطینی بھائیوں کی فوری امداد کے لیے غزہ کشکول مہم کے آغاز کا اعلان کردیا، غزہ کشکول مہم کراچی سمیت ملک بھر میں چلائی جائے گی اور کشکول مہم میں جمع ہونے والی رقم غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بحالی، خوراک اور ادویات کے لئے پہنچائی جائے گین خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کراچی: نجی اسکول کے ٹیچر کو گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ نارتھ کراچی کے علاقے رشید آباد میں نجی اسکول ٹیچرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کوذاتی دشمنی قراردے کے تفتیش شروع کردی۔ جمعے کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی رشید آباد میں نجی اسکول کے باہرگھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے ۔مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ خان مائیل ولد میروف خان کے نام سے کی گئی ۔ مقتول پیشے کے لحاظ سے نجی اسکول میں ٹیچر تھا اور اس کا آبائی تعلق تحصیل دتہ خیل ضلع...
امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ،چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈبوائز اسکول کا افتتاح کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول یونین کمیٹی نمبر4 ،بلاک 5، لیاقت آباد کا ربن کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔ اسکو ل کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی گلبرگ کراچی وسطی کامران سراج نے اسکو ل میں ایک پودا لگایا اور دعائے خیر کرائی۔دعا کے بعد منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلبرگ کر اچی وسطی کامران سراج نے کہاا لحمدللہ سوچنے کے معیارات بدل رہے ہیں، جماعت اسلامی...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ بلدیہ کالونی سیکٹر فائیو جے میں صبح سویرے لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں نے بچے کو اسکول چھوڑنے کیلئے آنے والے نوجوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیت بے خوف ہوکر گلیوں میں گشت کرتے ہوئے آئے اور شہری سے قیمتی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، واردات اسکول کے طالب علموں کے سامنے ہوئی، پینٹ شرٹ پہنے تمام ملزمان ہیلمٹ لگائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نجی اسکولوں کے طلبا سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت جاری کردی ہے، وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ نے سرکولر جاری کردیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن کے جاری سرکولر کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی سال 26- 2025 یکم اپریل 2025 سے شروع ہوگا، والدین اور طلبا کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبا سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کی جائے گی، پری پرائمری سے 9ویں جماعت اور وہ طلبا جو 9ویں کلاس سے دسویں کلاس میں پروموٹ ہوئے ہیں، ان سے جون اور...