کراچی میں نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا شاندار آغاز، 500 ٹیموں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر مقصود احمد): نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا آغاز کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ ایونٹ 15 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں شہر کے مختلف مقامات بشمول کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، پاکستان اسپورٹس بورڈ گراؤنڈ، منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد اور دیگر وینیوز پر مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اس میگا ایونٹ میں 5 کیٹیگریز کے تحت 24 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جن میں شہر بھر کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی 500 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شرکاء کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کلاس 4-5، 6-8، میٹرک و او لیول، انٹرمیڈیٹ و اے لیول، یونیورسٹی اور اوپن ایج گروپ شامل ہیں۔
اسپورٹس ایونٹ میں شامل کھیلوں میں ایتھلیٹکس، تیر اندازی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، سائیکلنگ، شطرنج، کیچ بال، ڈاج بال، کرکٹ، فٹسال، فٹنس، جمناسٹکس، ہینڈ بال، ہاکی، نیٹ بال، پیڈل، پکلی بال، رسی اسکیپنگ، اسکیٹنگ، تھرو بال، ٹگ آف وار، والی بال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں مہمانانِ خصوصی عبدالوہان چیئرمین براک اسپورٹس اور مقبول آرائیں صدر پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ انہوں نے رنگ برنگے غبارے اور افتتاحی بینر فضا میں بلند کرکے ایونٹ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر احمد علی راجپوت، سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، امے لیلیٰ، سیکرٹری پاکستان کیچ بال ایسوسی ایشن سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپلز، اسپورٹس کوآرڈینیٹرز، کوچز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔
ایونٹ کے پہلے روز تھرو بال کے مقابلے منعقد ہوئے، جن میں گرلز ایونٹ میں ڈی ایچ اے فیز 4 اسکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی، قائداعظم رینجرز اسکول نے دوسری اور بھری کالج نور-1 نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ اسی طرح تھرو بال بوائز ایونٹ میں ٹی ایف ایس اے اسکول نے پہلی، ٹی ایف ایس اسکول بی نے دوسری جبکہ صفیہ بوائز اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسپورٹس آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا، جبکہ یہ گیمز تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات میں کھیلوں کی اہمیت اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنا منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں پاکستان کی وکٹ کیپر سدرہ نواز جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، وہ میگا ایونٹ میں 4 کیچز اور 4 اسٹمپس کے ساتھ سب سے کامیاب وکٹ کیپر ثابت ہوئیں۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ایونٹ جیتنے والی بھارتی ٹیم کی 3 کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،بھارت کی جانب سے اسمرتی مندھانا، جمیما روڈریگز اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ دیپتی شرما کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بھارت سے فائنل کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تین کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں کپتان لورا وولوارڈٹ کو ان کی شاندار بلے بازی کے باعث ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی قیادت سونپی گئی ہے۔سیمی فائنل کھیلنے والی آسٹریلیا کی جانب سے اینیبل سدھرلینڈ، ایش گارڈنر اور لیگ اسپنر الانا کنگ کو شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹون بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں اس کے علاوہ انگلینڈ کی نیٹ سار برنٹ کو 12 کھلاڑی کے طور پر شامل کیاگیا ہے۔