جامعات میں 200+ افغان اسٹوڈنٹس کے زیرِتعلیم ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان کی مختلف جامعات میں مجموعی طور پر 201 افغان طالب علم زیر تعلیم رہے، جن میں جامعہ بلوچستان میں 84، بیوٹمز میں 59، لورالائی یونیورسٹی میں 22 اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں 36 طالبات شامل تھیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستانی باشندوں کے انخلا کے فیصلے کے بعد ان میں سے زیادہ تر طلبہ و طالبات اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس وطن جا چکے ہیں جبکہ جامعات کی جانب سے تمام افغان طلبہ کو افغانستان جانے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔
یونیورسٹیز انتظامیہ کے مطابق افغان طلبہ پاکستان واپس آکر تعلیم اس وقت ہی جاری رکھ سکیں گے جب وہ افغانستان سے پاکستانی ویزا حاصل کریں۔
ادھر بلوچستان کی جامعات نے رواں سال افغان طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں دیے جانے والے کوٹے کو بھی ختم کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان کے 120 طلبا کیمبرج امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والوں میں شامل
کیمبرج بورڈ کے اے اور او لیول کے امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی تفصیلات جاری کردی گئیں ہیں۔
کیمبرج امتحانی بورڈ نے کراچی میں ایک منعقدہ تقریب میں اے اور او لیول میں نمایاں کارکردگی کے حامل سندھ اور بلوچستان کے طلبہ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں کیمبرج کے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں ان طلبہ کے نام سامنے آئے ہیں جنہوں نے “آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز” میں نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ ایوارڈز جون 2025 کے کیمبرج امتحانی سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کے ثانوی سطح کے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہنے کے لیے دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 106 سے زائد طلبہ کو 120 ایوارڈز دیے جائیں گے جنہوں نے کیمبرج IGCSE، O Level اور International AS & A Level کے امتحانات میں غیر معمولی نمبر حاصل کیے۔
ان میں وہ 26 طلبہ بھی شامل ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، اور 53 طلبہ جنہوں نے کسی ایک مضمون میں سندھ و بلوچستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔
اس سال پاکستان بھر کے 317 طلبہ کو مجموعی طور پر 355 ایوارڈز دیے جا رہے ہیں، جن میں83 طلبہ جنہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے. 63 طلبہ جنہوں نے پاکستان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے 11 طلبہ جنہیں ہائی اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کیمبرج اعلامیے کے مطابق عظمی یوسف، ڈائریکٹر برائے انٹرنیشنل ایجوکیشن، کیمبرج پاکستان نے کہا ہے کہ ہر سال ہمیں پاکستان بھر کے طلبہ کی محنت، عزم اور صلاحیت سے متاثر ہونے کا موقع ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ شاندار نتائج نہ صرف ان کی محنت کا ثبوت ہیں بلکہ ان کے اساتذہ، اسکولوں اور خاندانوں کی غیر متزلزل حمایت کا نتیجہ بھی ہیں۔ جیسے جیسے ہماری دنیا ترقی کر رہی ہے اختراع، ٹیکنالوجی اور نئے تعلیمی طریقوں سے یہ طلبہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ مضبوط تعلیمی بنیاد مستقبل کے لیے درکار اعتماد اور لچک پیدا کرتی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ان کی کامیابیوں اور ہمارے اسکولوں کے کردار پر فخر ہے جو عالمی سوچ رکھنے والے اور مستقبل کے لیے تیار طلبہ کو پروان چڑھا رہے ہیں۔