2025-05-15@02:11:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2720

«اصلاحات کے»:

     دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز وکلا، انجمن تاجران اور مختلف سماجی و مذہبی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے آج جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل لاہور مہران موحد، اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان...
    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔...
    امیرِ قطر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا کہ ہم نے دنیا، یوکرین کی جنگ، اور ایران سے متعلق جو ایک دلچسپ صورتحال ہے، پر بات کی۔ مجھے لگتا ہے کہ سب کچھ بہتر طریقے سے حل ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کی خریداری سے سمیت مختلف معاہدوں پر دستحط کئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، امیرِ قطر کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آرڈر‘‘ ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان Letter of Intent پر بھی دستخط...
    سٹی 42: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا بھارت کے اشتعال انگیز بیانات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی  بناسکتا ہے  Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 وزیر اعظم نے جنوبی ایشیاء کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے...
    آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل...
    ایسٹ ویسٹ سینٹر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے اسلام آباد چیپٹر کے سالانہ انتخابات ہفتہ کے روز منعقد ہوئے، جس میں ایلومنائی ممبران نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق افضل خان مندوخیل  صدر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ فیض پراچہ جنرل سیکریٹری و خزانچی کے طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ محمد اشرف بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں طاہر امین، شاکر اللہ، عاشفہ ہاشمی اور صنم جونیجو شامل ہیں۔ ایلومنائی ایسوسی ایشن کے ضوابط کے مطابق امیدواروں سے ایک دن قبل نامزدگیاں طلب کی گئیں تھیں۔ انتخابات کا انعقاد شفافیت اور جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیا گیا، الیکشن کا عمل سابقہ نائب صدر...
    سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 5
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ...
    کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی...
    دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا،  فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی...
    بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا.(جاری ہے) امریکی اتحادی اسرائیل نے شام کے لیے پابندیوں میں ریلیف کی مخالفت کی ہے لیکن ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان...
    چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ  نے کہا  ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار  ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خا رجہ   سن ویڈونگ نے  چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
    ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔  سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج  وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔  عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب...
    لاہور میں خطاب میں تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ثالثی کرنیوالے ممالک دراصل اسرائیل کے مفادات کے محافظ بن چکے ہیں، پاکستان میں غزہ کے قاتل ریاستوں کے وسیع مفادات موجود ہیں، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس نے غزہ پر مکمل قبضے کا اعلان کرکے اپنے مکروہ اور شیطانی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب میں عالم اسلام، خصوصاً پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ایک بار پھر آتش و آہن کی لپیٹ میں ہے، اسرائیلی درندگی اب کسی حد و قید کی پابند نہیں رہی اور اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاؤنڈ کیس میں پیرول پر رہائی کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، عدالت نے استفسار کیا کیا یہ اس معاملے کو ڈویژن بنچ میں لےکر جانا چاہتے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ...
    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق  ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) سفیر رضوان سعید شیخ نے پیر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے وفد کا سفارت خانہ پاکستان میں استقبال کیا۔ سینئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد پاکستان کے اعلیٰ تربیتی ادارے سے قومی سلامتی اور وار کورس کو مکمل کر رہے ہیں۔ امریکہ کے نیئر ایسٹ ساؤتھ ایشیا سینٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر افسران بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ سفیر پاکستان نے کورس کے شرکاء کو کامیابی سے اہم کورس کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ یہ کورس اعلیٰ سول اور فوجی افسران کی تربیت کےلئے مرتب کیا جاتا ہے اور اس کا مقصد سینئر افسران کو اعلیٰ ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر...
    ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی، مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ معزز وفد نے مختلف امور میں علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ علامہ ساجد...
    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مذاکرات  آن لائن شروع ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر سے شکار ہو گیا ہے تاہم وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے اورحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ کے اہداف کے تعین کے لیے باہمی مشاورت کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ بعد میں پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف)...
    ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ سالانہ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم (یو ایم ایف)...
    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، جس میں ضلع کرم کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل...
    ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی، مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔ معزز وفد نے مختلف امور میں علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی لی۔ ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔ علامہ ساجد...
    باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے...
    چیف جسٹس سے ترک سفیر کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نِذیر اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق منگل کے روز ترکیے کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے ترک سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنے دورہ ترکیہ کے دوران ترک عدلیہ کی جانب سے بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی دائر درخواست کل اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کی درخواست پر کل اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر درخواست پر سماعت کریں گئے۔ خیال رہے درخواست میں ملک کے موجودہ حالات کے پیشِ نظر بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترک سفیرعرفان نِذیرولو نے ملاقات کی ہے، دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق منگل کے روز ترکیے کے سفیر عرفان نذیرولو نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے ترک سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنی دورہ ترکیہ کے دوران ترک عدلیہ کی جانب سے بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل، کل وطن پہنچیں گے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے حال میں ترکیے میں آئینی عدالت کے قیام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
    — فائل فوٹو  گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، غیر ضروری تحفظ کے دور کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان نے کی۔ ملاقات میں حکومت کے ٹیرف میں اصلاحات کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ بھارت سے کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا، وزیر خزانہ لندنوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ... اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی ترجیح ہے، یہی معاشی استحکام کےلیے واحد قابل عمل راستہ ہے،  پیداوار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اور مسافروں کو آگاہ رکھنے کے لئے وقفے وقفے سے آگاہی دی جارہی ہے اور نوٹم جاری کئے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے تازہ ترین نوٹم میں کہا ہے کہ کراچی، لاہور، آسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث جمعرات  شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی فضائی کمپنیوں سے رابط رکھیں، پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس فلائٹ آپریشن کے لئے اس وقت دستیاب نہیں ۔ مسافر حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو  امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر  ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'نقطہ نظر ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی  کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں  وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور  کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ...
    نارتھ کراچی میں گھرسے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس نےواقعے کو خودکشی قرار دیگر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانے کےعلاقے نارتھ کراچی سیکٹرفائیوایم میں واقع گھرکی بالائی منزل سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوقانونی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ مدثر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔متوفی نوجوان نجی مطب میں ملازمت کرتا تھا۔ ایس ایچ او بلال کالونی محمد ناصرخان نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح 10 بجے سوکراٹھا کراٹھا اورگھرکی بالائی منزل پرجا کر اس نے رسی کا پھندا لگا کرپنکھے...
    جے ایس او کے مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی سے ملاقات کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوں پر تبادلہ خیال کیا۔جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں رہنماوں نے تمام شعبوں میں پہلے سے موجود برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی جبکہ ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے رابطہ ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل صبح بھارتی میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب یہ...
    سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈی جی ایم او اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں تاریخی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور چیئرمین واپڈا نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنے اور پائیدار، موثر شراکت داری کے قیام پر زور دیا تاکہ پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے اور واپڈا کا تعاون ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں اداروں کے درمیان بہتر تعاون سے ترقیاتی...
    سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے آج ملاقات کی۔   وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، کہا کہ اپنی مستقل حمایت کے ذریعے صدر ایردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے برادر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان  مشکل گھڑیوں میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس طرح پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا۔ اسحاق ڈار کا...
    پاک بھارت جنگ بندی،دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راونڈ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیز فائر اور سرحدوں کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے پاکستان اور بھارتی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان فون پر بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کی ثالثی اور دوست ملکوں کی مدد سے ہونے والی جنگ بندی میں طے پایا ہے کہ دونوں ملک کسی تیسرے ملک میں مذاکرات کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات مسئلہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی کے ایجنڈے پر ہوں گے۔ پھینٹیاں لائیاں نے انڈیا نو پھینٹیاں لائیاں نے , چٹیاں کلائیاں وے گانے کی زبردست پیروڈی مزید :
    پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز شرکاء کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد سے کیا گیا مریم نواز نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جذبے میں نئی روح پھونکی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھایا اجلاس میں مریضوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا جبکہ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی مزید برآں اکیس اضلاع اور پندرہ تحصیل ہیڈکوارٹر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
    لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
    پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
      پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں  کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
    —فائل فوٹو تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے تھیوری اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 12 مئی کو معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق 7 اور 8 مئی کو ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
    انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک کے طول و عرض میں تنظیم کی بہتری اور قیام کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، قومی و ملی محاذ پر آپ کی استقامت قابل تحسین ہے، قیادت اور قوم کے لیے آپ کا خلوص بلاشبہ لائق تحسین ہے یہی وجہ ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اُنہیں وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو دوباری ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا، عزاداری ونگ کے وفد میں...
    پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کے لیے سنگین مضمرات ہیں،  جموں و کشمیر تنازع کا تصفیہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیری عوام کے بنیادی...
    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو،...
    کراچی: شہر قائد میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق، جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود مارٹن کوارٹرز میں ایک گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے 23 سالہ نازیہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت اب تک خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: نیو کراچی میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار اسی دوران پیر آباد کے علاقے اسلامیہ کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ضیاالرحمان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق،...
    اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔ وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    غاصب اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر جنگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کیساتھ نیتن یاہو کابینہ کے تعلقات اسوقت دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ میں "بدترین صورتحال" سے دوچار ہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کی انتہا پسند سیاسی جماعت "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) کے سربراہ اور سابق وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین نے نیتن یاہو کابینہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں اسرائیل و امریکہ کے باہمی تعلقات میں انتہائی گراوٹ پر شدید تنقید کی ہے۔ اس بارے اسرائیل چینل 12 کے ساتھ گفتگو میں اویگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ جو شخص یہ بھی نہیں جانتا کہ 1 سال اور 7 ماہ بعد بھی حماس کو کس طرح سے شکست دینی ہے، وہ 17 سال بعد...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ اکرم کے نام سے کی گئی جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو منی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہباز زخمی ہوگیا جبکہ ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری باغیچہ کے بھی...
    اس سے پہلے مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر ضلع گلگت میں آج رات کو بلیک آوٹ کی مشق کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد گلگت شہر میں آج رات کو ہونے والی بلیک آؤٹ کی مشق منسوخ کر دی گئی۔ اس سے پہلے مقامی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر ضلع گلگت میں آج رات کو بلیک آوٹ کی مشق کی جائے گی، تمام عوام الناس سے تعاون کرنے کی اپیل ہے کہ رات 8 بجے سے رات 8 بج کر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ مزید یہ کہ تمام اسٹریٹ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے وزیرِ اعلیٰ نے سرینگر میں دھماکوں کی آوازوں کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے باوجود بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے وزیرِاعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ سیز فائر کے اعلان کے باوجود سرینگر میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سرینگر میں موجود روئٹرز کے نامہ نگار ریاض مسرور کے مطابق شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، تاہم حکام نے ابھی تک دھماکوں کی نوعیت یا ان کے مقام کے بارے میں کوئی...
    سربراہ جامعہ شہید مطہری الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر علامہ احمد اقبال رضوی نے اظہار تعزیت کیا، ان کی قومی اور ملی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دینی و تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بالخصوص آپکا پرتاثیر اور جازبیت سے بھرا انداز تبلیغ وتقریر لائق تقلید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور علامہ حسن رضا ہمدانی نے ملتان میں جامعہ شہید مطہری کا دورہ کیا۔ صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی نے علامہ احمد اقبال رضوی اور دیگر...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الالمور نیتلی بیکر کی ملاقات ہوئی ۔  ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے معاملات پر تفصیلی مشاورت ہوئی ۔ اس کے علاوہ امریکہ کی سیز فائر کی کاوشوں اور کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ نیتلی بیکر نے وزیراعظم کو امریکی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، سیز فائر سے متعلق دونوں ممالک کے اہم عہدیداروں نے آئیندہ ہونے والی ملاقات پر بھی گفتگو کی ۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر وزیراعظم نے امریکی ناظم الا امور کے پیغام اور ملاقات بارے صدر مملکت آصف علی...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے۔؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی...
    نیویارک:امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، نائب صدر وینس اور میں نے بھارتی اور پاکستانی اعلیٰ حکام سے بات چیت کی ہے، جن میں وزیرِاعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور عاصم ملک شامل ہیں۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مختلف اہم معاملات پر مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ہم وزرائے اعظم مودی اور شریف کی دانائی، دور اندیشی، اور امن کے...
    نائب صدر’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن’ وکٹر گاؤ نے ایک ٹی وی چینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ وکٹر گاؤ نے چین کا موقف واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت اور دفاع کے عزم پر شک کرے گا خاص...
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے گئے۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔ یہ فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کےلیے دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ پر ہیں۔ افواجِ پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی...
    سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے راشن، ادویات، فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ خزانہ نے آن لائن کر دیا ہے۔ فنڈز عوامی فلاح اور ایمرجنسی انتظامات کیلئے دیئے گئے ہیں۔ تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس اور ریسکیو ہائی الرٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب سے 2 ارب روپے کا انٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے راشن، ادویات، فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت...
     قیصر کھو کھر:بھارت کےبزدلانہ حملوں کےتناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 2 ارب روپے کاانٹرنل سکیورٹی فنڈ جاری کر دیا،پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کیے گئے،راشن، ادویات ،فیول سمیت ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فنڈز محکمہ فنانس نے آن لائن کر دئیے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی فنڈز عوامی فلاح کے لئے ایمرجنسی انتظامات کیلئے دئیے گئے،تمام قانون نافذ کرنیوالے ادارے، سول ڈیفنس ، ریسکیو ہائی الرٹ   کر دیا۔  محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ عوام صرف مستند ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر یقین کریں ،غیر ضروری...
    راولپنڈی/نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر پہلے رابطہ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد دونوں افواج کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کی آج ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد دونوں ممالک کی افواج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کی طرف سے آج ہاٹ لائن پر پہلی بار رابطہ کیا گیا اور صورتحال پر بات چیت ہوئی اور جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ ادھر میڈیا بریفنگ...
     وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک فضائیہ کے اثاثے محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایئرڈیفنس سسٹم نے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور قوم کا مورال بلند ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی  نے ملاقات کی، جس پر باہمی تعلقات، تعلیمی اشتراک کار، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فن لینڈکی ترقی کو سراہا گیا اور اشتراک کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فن لینڈ کے سفارتخانے کی اسلام آباد میں بحالی کو خوش آئند قرار دیا اورکہاکہ پاکستان اور فن لینڈ کے تعلقات جمہوریت اور پائیدار ترقی پر مبنی ہیں۔ تعلیم، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی تحفظ پر فن لینڈ کی مہارت قابل تقلید ہے۔ وزیراعلی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد سے اب تک براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ افواج پاکستان کے ترجمان نے بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور جہاں تک ان ڈائریکٹ بات چیت کا تعلق ہے تو یہ معلومات منسٹری آف فارن افیئر سے پتہ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈی ایچ اے لاہور پنجاب جونیئرز و سینیئرز ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور  موجودہ سکیورٹی صورتحال  سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ  عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مزید :
    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ایئرلائن کی 2، 2 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہونے کے باعث وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، 3 روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، اسلام...
    سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اپنے پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے...
    ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے  عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر  ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ  بیان میں دونوں فریقوں نے  کہا  کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر  ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیز ایسوسی ایشن (پیپکا) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت تنظیم کے چیئرمین طاہا علی تیمی (کُنٹری مینیجر کوفپیک) کر رہے تھے۔ ملاقات میں ملک کے تیل اور گیس کے شعبے میں اہم مواقع اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   وزیر علی پرویز ملک نے پیپکا کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار کو سراہتے ہوئے کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش کا شعبہ پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے، اور حکومت درآمدات کی انحصاری کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔...