ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا؛ اسرائیلی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔
تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔
فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔
جہاز کی ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق سفر کے دوران ٹینکر نے اچانک اپنا رخ موڑ کر ایران کی جانب کر لیا جس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔
جہاز کے یونانی مالکان کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آئل ٹینکر پر کتنے افراد سوار تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئل ٹینکر انقلاب نے
پڑھیں:
حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش واپس کر دی
حماس نے غزہ سے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس نے 73 سالہ اسرائیلی یرغمالی مینی گاڈارڈ (Meny Godard) کی لاش وصول کرکے بعدازاں اسرائیلی حکام کے سپرد کردی۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق یہ لاش غزہ سے ملنے والوں میں تازہ ترین ہے۔
اس سے قبل بھی غزہ امن معاہدے کے تحت حماس تمام زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کے ساتھ ساتھ متعدد یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرچکا ہے، جن کے بدلے میں اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔