2025-09-18@06:32:38 GMT
تلاش کی گنتی: 223
«فیکٹری میں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( پ ر) حب میں نجی سیمنٹ فیکٹری بھاری منافع کما نے کے باوجود مقامی افرادکو آبادی کے تناسب سے روزگاردیتی ہے نہ ہی کوئی اور فلاحی کام کرتی ہے جبکہ فیکٹری کے زیرانظام چلنے والے اسکول میں بچوں کوبھی بھی کسی قسم کی سہولت حاصل نہیں ہے۔ ساکران کی سماجی شخصیت سلیم خان نے یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نجی فیکٹری کے حب میں قائم پلانٹ ماہانہ اربوں روپے کامنافع کماتے ہیں مگر فیکٹری کی انتظامیہ قریبی آبادی کوکسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کرتی۔ گوٹھ محمد رمضان مری میں فیکٹری کے زیرانتظام چلنے والے اسکول کے ساتھ تعاون بھی ختم کردیا ہے۔ انہو ں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، صوبائی...
پاکستان میں ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسین کی قومی مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 9 سے 14 سال کی عمر کی لڑکیوں کو یہ ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں سروائیکل کینسر جیسے مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ویکسینیشن مہم کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس کے خلاف ایک مہم دیکھنے میں آئی، جہاں ایک طرف بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ ایچ پی وی ویکسین کا مقصد لڑکیوں کو ماں بننے کی صلاحیت سے محروم کرنا ہے۔ وہیں ایک ویڈیو بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسکول میں بچیوں کو زبردستی ویکسین دی گئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے رکن ادارے گامالکس اولیوکیمیکلز لمیٹڈ کے پورٹ قاسم میں واقع جدید صنعتی پلانٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز ہونے والے اس دورے کا مقصد پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان صنعتی تعاون اور اولیوکیمیکلز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ہائی کمشنر کا یہ دورہ ملائیشین قونصل جنرل کراچی کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب ’’آ ملائیشیا چلیں‘‘میں شرکت کے موقع پر ترتیب دیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر مسٹر ہرمن ہاردیناتا احمد ‘قونصل جنرل ملائیشیا کراچی اور دیگر معزز نمائندگان بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ہائی کمشنر کو گامالکس کے جدید پیداواری نظام، ماحول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج جنوبی/ سٹی کورٹ میںایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق سماعت عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی کی جانب سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کی سماعت کراچی کی مقامی عالت مین ہوئی جہاں عدالت نے ہوم سیکرٹری سندھ اور گودام مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا، متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگا ہے کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کے خلاف...
کراچی(نیوز ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کیخلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں درخواستگزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فیکٹری...
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق نوجوان کی والدہ نے گودام مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف ہرجانے کے لیے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ سینیئر سول جج جنوبی کی عدالت میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے میں جاں بحق نوجوان کی والدہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے فیکٹری مالکان اور حکومت سندھ کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر...
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے چند نئی خصوصیات متعارف کرادیں۔ فیکٹ چیکنگ کمیونٹی نوٹسز فیچر کو رواں برس کے آغاز میں امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس میں مزید خصوصیات پیش کردی گئیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اب فیچر کے تحت صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر کی گئی اپنی پوسٹ پر کمیونٹی نوٹس کا نوٹی فکیشن حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح اب صارف نوٹ کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا سکے گا کہ پوسٹ پر کیا گیا نوٹ مددگار ہے یا نہیں؟، مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو آزمائشی بنیادوں پر رسائی دی گئی ہے۔ میٹا کے چیف...
دبئی میں ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس کی مانگ عروج پر پہنچ گئی ہے، لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوش خبری آگئی۔ دبئی کے بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیائی محنت کشوں کو 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے ہیں۔ انیس ساجن کا کہنا تھا کہ کرکٹ ان کا بھی جنون ہے مگر وہ چاہتے ہیں کہ دبئی میں کام کرنے والے محنت کش بھی اس خوشی اور جوش کا حصہ بنیں۔ اسی مقصد کے لیے انہوں نے نہ صرف ٹکٹس تحفے میں دیے بلکہ ان کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس کا بھی انتظام کیا۔ ٹکٹس...
دبئی میں ایک فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ سمیت ایشیا کپ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کردیے۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے جس کا شائقین کرکٹ شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ دبئی میں اس میچ کے ٹکٹس کی مانگ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے لیکن ایسے موقع پر محنت کشوں کے لیے خوشی کی خبر سامنے آئی کہ انہیں ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کے لیے 700 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے۔ یہ اقدام دبئی میں مقیم نامور بزنس مین اور سماجی شخصیت انیس ساجن نے کیا جنہوں نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو ٹکٹس دیے تاکہ وہ...
سعودی اتھارٹی برائے صنعتی شہروں اور ٹیکنالوجی زونز مدن نے دمام کے پہلے صنعتی شہر میں اپنے منفرد منصوبے ’ملٹی اسٹوری فیکٹری‘ کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ خلیج عرب کے خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اور یہ جدید مصنوعات فراہم کرنے کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر آتا ہے جو مملکت میں صنعتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ماحول کو بہتر بناتا ہے۔ نیا منصوبہ پائیدار عمودی صنعتی ترقی کے لیے ایک اہم ماڈل کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد صنعتی زمین کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانا اور سرمایہ کاروں کے لیے لچکدار حل فراہم کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام حکومت کو ساڑھے 16 لاکھ بیرل خام...
میٹا نے اپنے کراؤڈ سورسڈ فیکٹ چیکنگ پروگرام کمیونٹی نوٹس کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرادی ہیں، جو رواں سال کے آغاز میں امریکا میں لانچ کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو اب نوٹیفکیشن موصول ہوں گے اگر وہ فیس بک، انسٹاگرام یا تھریڈز پر کسی ایسی پوسٹ کے ساتھ انٹریکٹ کریں جس پر بعد میں کمیونٹی نوٹ شامل کیا جائے۔ فی الحال ان فیچرز کو ٹیسٹنگ مرحلے میں قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میٹا میں 100 ملین ڈالر سے زائد معاوضے پر اے آئی ماہرین کی بھرتی میٹا کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر گائے روزن نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ اب تک 70 ہزار سے زائد کنٹریبیوٹرز نے 15 ہزار نوٹس لکھے ہیں، جن...
کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جب کہ ملبے تلے دب کر ریسکیو اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں صبح 6 کے قریب آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ کی شدت میں اضافے کے بعد مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔ ترجمان فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ کی شدت بہت زیادہ ہے، آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 10 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ پانی اور...
کراچی انڈسٹریل ایریا میں موجود گارمنٹس کی فیکٹری آگ لگنے سے زمین ہوگئی ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری تھیں کہ عمارت اچانک دھماکے سے گر گئی۔ عمارت گرنے پر وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں اور میڈیا نمائندوں نے بھاگ کر جان بچائی اور بھگدڑ مچ گئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا میں امیگریشن حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی بیٹری فیکٹری پر بڑا چھاپہ مارا، جس میں475 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 300 سے زائد کوریائی شہری زیرِ حراست غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار افراد میں300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔اس واقعے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار شہریوں کےتحفظ اور ان کے قانونی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی...
لاہور: پولیس نے مساجد سے نمازیوں کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ملزم مساجد میں نمازیوں کے موبائل چوری کر کے رفوچکر ہو جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے فیکٹری ایریا مسجد سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوتے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے 2 چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق امام مسجد نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی نشان دہی کر دی اور گرفتار ملزم احتشام ریکارڈ یافتہ ہے اور مزید کارروائی کے لیے ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
ہمارا بھارت مہان آج کل ٹرمپ کے نشانے پر ہے، یہ کون سا بھارت ہے جو اب امریکی ٹیرف کے رگڑے کھا رہا ہے، اس کو یوں سمجھیں کے امریکا کے حریف دو اتحاد برکس اور ایس سی او ہیں۔ دونوں میں مودی کا بھارت وہ کالی بھیڑ تھا جو امریکی مفاد میں کام کررہی تھی اور کوئی کام ہونے نہیں دے رہی تھی۔ 2023 میں شنگھائی کانفرنس تنظیم کی چئیر انڈیا کے پاس آ گئی تھی، انڈیا نے تنظیم کے سربراہی اجلاس کو ورچوئل (آن لائن) کر کے ایک طرح سے اس کی اہمیت کم کردی۔ اگلے سال 2024 میں ایس سی او کا اجلاس قازان روس میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شرکت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں انہیں داڑھی کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار عمران خان اگست 2023 سے قانونی کیسز کے باعث جیل میں قید ہیں اور انہیں جنوری 2025 میں القادر یونیورسٹی پروجیکٹ ٹرسٹ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ PTI Chairman @ImranKhanPTI earlier today in ATC, Islamabad: #PakistanDemandsElection pic.twitter.com/KnsWDw66lX — PTI (@PTIofficial) May 23, 2023 23 اگست کو ایک ٹک ٹاک صارف، جس کے بارے میں کہا جاتا...
خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...
ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد کے لگ بھگ جننگ فیکٹریاں روئی کی عدم فروخت نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد فیکٹریاں روئی فروخت نہ ہونے کے باعث بند یا پھر غیر فعال ہوگئی ہیں۔ کاٹن جننگ سیکٹر میں اس بحرانی کیفیت سے پنجاب کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہنوز برقرار ہے جبکہ رواں ہفتے پنجاب اور سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث کپاس کی فصل اور چنائی کی گئی جبکہ پھٹی کا معیار بھی مزید متاثر ہونے کے خدشات پائے جارہے...
ماسکو: روس کے ریجن ریازن میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا فیکٹری کی ورکشاپ کے اندر آگ لگنے سے ہوا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کچھ آزاد میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گن پاؤڈر بنانے والی فیکٹری میں ہوا، تاہم اس حوالے سے سرکاری حکام نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کورنگی بلال کالونی نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا ، متوفی ایک بچے کا باپ تھا ، آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا، متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور تعلق آبائی بہاولپور سے تھا ۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی۔ متوفی کے بڑے بھائی محمد عربی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کاشف کورنگی تین نمبر کرسچن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں،...
پشاور پولیس نے ایک گھر میں قائم جعلی نوٹ چھاپنے کی فیکٹری سیل کر کے ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کر لی، جو پورے ملک میں سپلائی کی جانی تھی۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں جعلی کرنسی تیار کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایک خاتون اہلکار بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس نے لالی باغ کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ گھر کے ایک کمرے میں جعلی نوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہے، پولیس...
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع جوناگڑھ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے باہر پیش آنے والا غیر متوقع واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اور شیر آمنے سامنے آتے ہیں اور پھر دونوں خوفزدہ ہو کر مخالف سمتوں میں بھاگ نکلتے ہیں۔ بھارتی فاریسٹ آفیسر سُسانتا نندا کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹا پور گاؤں میں آدھار سیمنٹ فیکٹری کے گیٹ کے قریب رات تقریباً 10 بجے ایک شخص فیکٹری سے باہر نکل رہا ہے، جبکہ دوسری سمت سے ایک شیر آرہا ہوتا ہے۔ موڑ مڑتے ہی دونوں کا آمنا سامنا ہوتا ہے اور وہ گھبرا کر مخالف سمتوں میں دوڑ پڑتے ہیں۔ یہ...
کراچی: شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گزشتہ روز کپٹرے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کے بعد صورتِ حال مزید بگڑ گئی تھی، تاہم فائر بریگیڈ کی بروقت اور مسلسل کوششوں سے دونوں متاثرہ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ ترجمان لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون شہزاد خان کے مطابق آگ ابتدائی طور پر کپڑے کی فیکٹری میں لگی تھی جسے شام سات بجے کے قریب قابو میں لایا گیا۔ تاہم رات گیارہ بجے اسی متاثرہ عمارت سے اچانک بلند ہونے والے شعلے نے قریبی واقع گتے کی فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان کے مطابق آگ کا شعلہ گتے کی فیکٹری کی چھت پر گرنے سے...
فائل فوٹو کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کے دوران تمام ملازمین کو فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی تھی۔واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے جنہوں نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں جبکہ آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز کوشش کر رہے ہیں ، مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں رات گئے ایک اور فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پولیس ، چار فائرٹینڈر اور دیگر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر طلب کر لی گئیں، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ ہوم فرنیشنگ لمیٹیڈ نامی فیکٹری میں لگی ہے، آتش زدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر...
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی, ورکرز نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں۔آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے۔ورکرز نے تعمیراتی کام کے لیے لگائی گئی سیڑھیوں اور پولز سے نیچے اتر کر جان بچائی، فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہيں تھا، خواتین سمیت فیکٹری ورکرز نے جان پر کھیل کر اپنی جانیں بچائی۔ کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئیریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ 16 فائر ٹینڈر، 2 واٹر...
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹے جاری رہیں اور دھوئیں کے بادل دور دور سے دکھائی دیتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہونے سے 5 منزلہ متاثرہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی، متاثرہ عمارت کا کچھ حصہ ساتھ والی فیکٹری پر گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی۔ آگ لگنے سے سات افراد زخمی ہو گئے۔ آگ نے قریبی 2 منزلہ عمارت کی بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ساتھ والی عمارت کو خالی کرالیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کی شدت کے باعث پہلے 5 منزلہ عمارت کا کچھ حصہ زمین بوس ہوا اور پھر پوری عمارت زمین بوس...
ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کےباعث8افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا، جس کی وجہ سے 8افراد زخمی ہوئے ۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو...
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جب کھ چھتیں اور دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آگ متاثرہ فیکٹری سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی چھت تک پھیل چکی ہے۔ آگ کے بے قابو ہونے سے 5 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی کچھ چھتیں بھی بیچ سے منہدم ہو گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی ایک ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ دریں اثنا آگ...
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ۔۔متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری کی عمارت کو بھی جزوی طور پر لپیٹ میں لے لیا۔۔فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف pic.twitter.com/GYtRtliTFg — Ahmer Rehman Khan ???????? (@ahmerrehmankhan) August 7, 2025 میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرتے ہوئے 5 منزلہ عمارت کو مکمل طور پر لپیٹ میں لے لیا، جب کہ متاثرہ عمارت کی چھت گرنے سے ساتھ واقع ایک اور فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا۔ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا، عمارت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے اور اب تک مزید تین فیکٹریوں تک آگ...
کراچی: اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار
پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ، پاکستانی فیکٹ چیک کے بعد بھارت کا حملہ آوروں کی پاکستانی شناخت کے دعوے سے راہ فرار،پہلگام فالس فلیگ کے ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔پاکستان نے بیانیے کی جنگ میں ثبوتوں کیساتھ بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، اس حوالے سے بھارت کے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاونٹس پہلگام حملہ آوروں کی شناخت اور پس منظر کے بارے میں غلط رپورٹ پھیلا رہے ہیں،بھارتی مسلح افواج...
کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے نام سے تیار ہونیوالی ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت مشروبات، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بی ایگ اے کے مطابق کیچی بیگ قمبرانی روڈ کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کا سراغ لگا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال کے حوالے سے فیکٹ شیٹ جاری کردی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد 100 میں ملی میٹر، گجرانوالہ 47 اور جھنگ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، دریائے...
— فائل فوٹو پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے پنجاب) نے مون سون اور فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں 100 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں47 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے چناب میں نچلے، خانکی اور قادر آباد پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلےدرجےکا سیلاب ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار 690 اور شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 14ہزار کیوسک تک ہے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ تربیلا...
خیبر پختونخوا کے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کے جنازے کی ویڈیو کو آئی ویریفائی پاکستان ٹیم نے تحقیق کے بعد جھوٹا قرار دے دیا۔آئی ویریفائی پاکستان نے ویڈیو کے حوالے سے نتیجہ اخذ کرنے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا اور اس دعوے کی تصدیق کے لیے خبروں کی چھان پھٹک کی۔27 جولائی 2025 سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی. جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کی وادی تیراہ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے تابوتوں نظر آرہے ہیں.تاہم حقیقت میں یہ ویڈیو جون 2025 کی ہے اور وسطی کرم کے علاقے تورغر میں مارٹر شیل...
کراچی (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کراچی ٹریفک پولیس نے ایک غریب سائیکل سوار پر 500 روپے کا چالان کر دیا۔ حقیقت: یہ ویڈیو اور واقعہ نیا نہیں بلکہ 5 سال پرانا ہے۔ واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن کا ہے جہاں ایک ٹریفک آفیسر غلام علی جمالی نے ون وے کی خلاف ورزی پر ایک سائیکل سوار کا چالان کیا۔ چونکہ سائیکل کے لیے الگ کوڈ موجود نہیں، اس لیے موٹر سائیکل والے کوڈ (70) کے تحت ای- چالان جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں سائیکل سوار کی مالی حالت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے پولیس پر تنقید کی، لیکن بعد ازاں پولیس حکام نے وضاحت کی کہ چالان کی رقم...
اسرائیل مخالف ہیکر گروپ ’سائبر اسناد فرنٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل میں موجود ایک ایسی فیکٹری کو کامیابی سے ہیک کر لیا ہے جو مائیکرو ایئر وہیکلز (MAVs) اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) کی ڈیزائننگ اور تیاری میں مصروف ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل مخالف گروپ کا صیہونی انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں کا اعلان ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق سائبر اسناد فرنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ نے اسرائیلی دفاعی فیکٹری SADNAT کو ہیک کرتے ہوئے 3 ٹیرا بائٹس سے زائد خفیہ معلومات حاصل کرلی ہیں اور ساتھ ہی اس پلانٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کیا ہے۔ ہدف بنائی گئی فیکٹری SADNAT،...
کلیم اختر:پنجاب کےدریاؤں، بیراجز اورڈیمزمیں پانی کی سطح بارےاعدادوشمار، مون سون بارشوں سےہونیوالےنقصانات بارے اعدادوشمارفیکٹ شیٹ میں شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 24گھنٹےمیں پنجاب کےبیشتراضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈکی گئیں ، مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا،آئندہ 24گھنٹےمیں لاہور سمیت بیشتراضلاع میں بارشوں کےامکانات ہیں،مون سون بارشوں سےپنجاب کےدریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبےکی انتظامیہ اورمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ،رواں سال بارشوں سے143 شہری جاں بحق ،200گھرمتاثر ،488 شہری زخمی، 24گھنٹےمیں بارشوں سےچھت گرنےسےایک شہری جاں بحق اور 3...
راولپنڈی میں ماڈل ٹاؤن ہمک کے قریب واقع ایئر کنڈیشنر تیار کرنے والی فیکٹری میں لگنی والی آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل جاری ہے 11 فائر فائٹرگاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز اور دیگر سامان کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 2
اسلام آباد (اوصاف نیوز) سہالہ کہوٹہ روڈ پر واقعہ فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ اے سی بنانے والی فیکٹری کے گودام میں لگی ،راولپنڈی اسلام آباد سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں .. فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ،آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں، ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے گودام میں اسکریپ کی موجودگی کے باعث آگ پھیلی ہے ،ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہےتفصیلات کے مطابق سہالہ:وفاقی ضلع اسلام آباد کے علاقہ ماڈل ٹاؤن ہمک کے نزدیک سواں جوڑ میں نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، سواں جوڑ میں MIA اے سی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے مالیتی نقصان جل کر راکھ...
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ایک مریض کی پمز اسپتال میں موت واقع ہو چکی تھی جس کے بعد اسے شفا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مردہ شخص کو داخل کر لیا گیا اور 7 دنوں تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے رہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا ایسا ہوا ہے کہ شفا ہسپتال ایک مردہ شخص سے لاکھوں روپے وصول کرتے رہا؟ اصل معاملہ ہے کیا؟ یہ بھی پڑھیے اسپتال میں مبینہ غفلت سے 6 سالہ زونیشہ کی موت، والدین انصاف کے خواہاں سینیئر تحقیقاتی صحافی عمر چیمہ کے مطابق قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت کے...
لاہور: پچھلے 2عشروں سے امریکی حکمت عملی تھی کہ بھارت چین کی جگہ صنعتی وتجارتی مرکز بن جائے، امریکی کمپنیوں کو چین سے بھارت منتقل کرنا بھی اسی پالیسی کی کڑی ہے. مگر اب ڈرامائی موڑ آنے پر اس نے دونوں بڑے پڑوسیوں کے مابین زبردست ٹیکنالوجی جنگ شروع کرا دی ہے، پہلے مرحلے میں چین نایاب ارضی دھاتیں بھارت کم بھجوانے لگا ہے جو چپ،کمپیوٹر ، موبائل، سولر پینل ، ونڈ ٹربائن،غرض جدید دنیا میں ترقی کی بنیاد بنی اشیاء بنانے میں کام آتیں. دنیا میں 70 فیصد یہ دھاتیں چین میں بنتی ہیں۔ ان دھاتوں کی کمی سے موبائل و دیگر الیکٹرانکس بنانیوالی بھارتی فیکٹریوں میں بحران پیدا ہو رہا، دوم چین نے تائیوانی کمپنی، Foxconn...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کے دورے کے بعد کہا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹرپلانٹ غیر فعال ملے ہیں۔ جس کی وجہ سے فیکٹریوں کا فضلہ ملا پانی بغیر ٹریٹمنٹ نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ انچارج ای پی اے سندھ عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی نہر میں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری صنعتی فضلے کی بغیر ٹریٹ کیے کے بی فیڈر نہر میں اخراج پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن کی کارروائی محکمہ ماحولیات کے ایڈوائزر ٹو سی ایم دوست محمد راہموں اور ڈی جی سیپا کا نوٹس ادارہ تحفظ ماحولیات حیدر آباد انچارج عمران علی عباسی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایفلینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا، پلانٹ کے غیر فعال اور کے بی فیڈر نہر میں گنداپانی اخراج ہونے والے پانی کے سیمپل لیتے ہوئے ان کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیج دیئے گئے کوٹری انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے صنعت کاروں سے ملاقات بھی کی ادارہ تحفظ ماحولیات کے عمران علی عباسی نے بغیر ٹریٹ کئے پانی کے اخراج پر...
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیئے آنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ پر روکا گیا تھا، پبلک ٹرانسپورٹ پر گیٹ 5 پہنچے تھے، گیٹ نمبر 5 پر پہنچنے والے پی ٹی آئی راہنماؤں کو پولیس نے فیکٹری ناکہ بھجوا دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے سیاسی رفقاء کی ملاقات کا دن، کسی بھی سیاسی راہنماء کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عمران خان سے ملاقات کے لئے اکرم عثمان، مریم کلثوم اکرم فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، پی ٹی آئی راہنما ملک لیاقت علی خان اور تنویر اسلم بھی فیکٹری ناکہ پر انتظار کرتے رہے، ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں کو اڈیالہ آمد پر داہگل ناکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین کنکریٹ سلیپر فیکٹری سکھر ڈویژن کے زیر حضرت حسینؓکی دین اسلام کیلیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو اور سلیپر فیکٹری کے صدر زاہد میرانی سمیع اللہ خروس اور کنکریٹ سلیپر فیکٹری کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے کہا کہ حضرت حسین ؓ حق سچ، جرأت، بہادری، شجاعت‘ عزم، حوصلہ، استقلال، ایمان، قربانی، تسلیم و اطاعتِ رب کریم اور عمل حق کی عملی تصویر کی ایک بے مثال داستان ہے۔ حضرت حسینؓ نے دین محمدﷺ...
کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پشمیلارم میں سگاچی انڈسٹریز کے فارماسیوٹیکل پلانٹ میں دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کمپنی نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس المناک حادثے میں 40 مزدور ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ کمپنی نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے سکریٹری وویک کمار نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ : جنوبی بھارت کی دو ریاستوں تلنگانہ اور تامل ناڈو میں پیش آنے والے دو الگ الگ ہولناک حادثات میں کم از کم 41 افراد جاں بحق ہو گئے، پہلا واقعہ تلنگانہ کے سنگا ریڈی ضلع میں واقع ایک دوا ساز فیکٹری میں پیش آیا جبکہ دوسرا دھماکہ تامل ناڈو کے سیواکاشی علاقے میں ایک آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع معروف دوا ساز ادارے Sigachi Industries کی ایک یونٹ میں زوردار دھماکہ اور اس کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے باعث 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی ضلع سنگا ریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ فیکٹری کے ری ایکٹر یونٹ میں پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زہریلا دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری موقع پر پہنچیں، تاہم آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی پیکج کا...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع سنگا ریڈی کے صنعتی علاقے میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے مزید کچھ زخمی بھی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اب 34 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید افراد کا علاج تاحال جاری ہے تاہم زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ جب کہ زخمی ہونے والے افراد کو 50 ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تلنگانہ: بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں واقع فارماسیوٹیکل پلانٹ میں ہونے والے ہولناک دھماکے نے تباہی مچا دی، اب تک 34 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں تاحال لاپتہ ہیں۔یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے وقت 108 کے قریب ملازمین ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پلانٹ میں نصب ری ایکٹر پھٹنے سے ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے کئی حصوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں خطرناک دھماکے سے کم از کم 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ سیگاچی انڈسٹریز نامی کیمیکل پلانٹ کے ری ایکٹر میں پیش آیا، جہاں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم شعلوں کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں زہریلے دھویں یا دیگر خطرناک کیمیکلز کے اخراج کا فی الحال کوئی اندیشہ نہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں صنعتی حفاظتی اقدامات کی...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں واقع سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز کے ری ایکٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شدت کے باعث شعلے بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے، انتظامیہ کاکہناہے کہ علاقے میں فوری طورپرزہریلا دھویں پھیلنے کے کوئی خطرات نہیں بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے صنعتی علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ خیز آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 10 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 26 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز نامی فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب فیکٹری کے ری ایکٹر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے یونٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت اور زہریلے دھویں کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ پولیس اور مقامی حکام کے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کی نیو یارک، امریکا میں اپنی گاڑی روک کر سڑک کنارے نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وائرل ویڈیو میں محمد رضوان پینٹ شرٹ میں ملبوس گاڑی کے سامنے جائے نماز بچھائے نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Pakistan cricketer Mohammad Rizwan stopped his car and offered namaz on the street in New York, USA ????????❤️ What a moment. Proud to be Pakistani ???????????????? pic.twitter.com/y9S2WhfYRv — Farid Khan (@_FaridKhan) June 29, 2025 سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہاں قریب بہت سی مساجد ہیں اگر وہ مسجد میں چلے جاتے...
ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل کئے گئے، فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار شامل ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، لاہور، شیخوپورہ، اٹک، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ ،حافظ آباد، چکوال اور ڈیرہ غازی خان میں بارش ریکارڈ کی گئی۔رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے 27 گھر متاثر اور 57 شہری زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 11...
اسلام ٹائمز: یروشلم کی ہیبریو یونیورسٹی میں جیو پولیٹکس کے ڈائریکٹر مائر ماسری نے تو سوشل میڈیا پر اعلان کردیا ہے کہ ایران کے بعد اسرائیل کا اگلا نشانہ پاکستان ہے۔ 24جون 2025ء کو ’’ماڈرن ڈپلومیسی‘‘میں مائر ماسری کے حوالے سے جو تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے اُس میں کہا گیا ہے کہ کروز میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعہ اسرائیل کو ناصرف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنی ہے بلکہ بھارت کے ساتھ مل کر سندھ کو پنجاب سے علیحدہ کرنا ہے اور آزاد کشمیر پر قبضہ کر کے چین کو گوادر سے کاٹنا ہے۔ احمد آباد کے بزنس مین گوتم اڈانی کا حیفہ میں کاروبار گو تباہ ہو گیا لیکن حیدرآباد میں اُس کی فیکٹری ابھی محفوظ ہے۔ جب...
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے سیمنٹ فیکٹریوں پر رائلٹی میں 650 فیصد اضافے کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت سیمنٹ فیکٹریوں سے اضافہ شدہ رائلٹی وصول نہیں کر سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:گھر کی تعمیرآسان یا مشکل؟ فی ٹن لوہا کتنا مہنگا اور فی بوری سیمنٹ کہاں پہنچ گیا؟ درخواست گزار سیمنٹ فیکٹریوں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف ایک صوبے نے رائلٹی میں اضافہ کیا ہے، جس سے پنجاب میں تیار ہونے والا سیمنٹ باقی ملک کے مقابلے میں مہنگا ہو جائے گا۔ سینیئر وکیل خالد جاوید خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اگر پنجاب کے سیمنٹ کی فروخت بند ہوئی تو...
مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس وقت ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں 1000 روپے کا نیا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے۔ اور یہ بھی دکھایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 1000 روپے کا یہ نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری طرف سوشل میڈیا ہی پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوٹ انہوں نے 2024 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اور اس ڈیزائن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ لوگ اسے ٹک ٹاک پر کافی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔ 1000 کے کرنسی نوٹ کی تصویر جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسٹیٹ...
اسلام آباد: پاکستان نے امریکا یا اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے اپنی فضائی حدود، زمینی یا بحری جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی اور نا ہی دے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے 21/22 جون کی رات ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس حوالے سے واضح بیان بھی جاری کیا ہے۔ پاکستان نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر ایران پر اسرائیلی حملوں کی بارہا، انتہائی واضح اور دلیری کے ساتھ مذمت کی ہے جبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کسی دوسرے کی جنگ، کسی بلاک کی...

پاکستانی سفارتی مندوبین کا چین میں جِنکو سولر فیکٹری کا دورہ، گرین انرجی میں چین-پاکستان تعاون پر زور
نان چھانگ(سی این پی)سٹریٹجک کمیونیکیشن فورم 2025 حال ہی میں ’’ترقی کے مشترکہ مستقبل کے لئے تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہم سیکھنے کے عمل‘‘ کے عنوان سے چین کے صوبہ جیانگ شی کے شہر شانگ راؤ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں چینی اور بین الاقوامی مہمانوں نے شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر تہذیبی مکالمے اور پائیدار ترقی پر بات چیت کی۔ فورم کے دوران پاکستان کے سفارتی مندوبین نے شانگ راؤ اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ زون میں واقع جِنکو سولر کے انٹیلیجنٹ کارخانے کا دورہ کیا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کی دنیا کا عملی مشاہدہ کیا۔ کارخانے میں داخل ہوتے ہی نمائندے اس کی اعلیٰ درجے کی خودکاری سے بے حد متاثر ہوئے۔ روبوٹک بازو انتہائی...
سفارتی ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے بھارت ٹرمپ سے خطرناک جھوٹ کیوں منسوب کر رہا ہے؟ مبصرین مودی سرکار کی پراپیگنڈہ فیکٹریاںسرگرم ، امریکہ کے صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق معرکۂ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود،مودی سرکار کی پراپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں ایک بار پھر سرگرم ہو چکی ہیں ۔ بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیاں پھیلانے میں مصروف ہیں ۔ سفارتی اور سیاسی سطح پرمسلسل ناکامیوں کے بعد اب بھارت جھوٹے پراپیگنڈے کو بطور ہتھیار...
ایف بی آر کا بڑا ایکشن،ن لیگی رہنما کی فیکٹری پر چھاپہ،2 کروڑ مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ادارہ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خانیوال کے قریب واقع شام کوٹ ادا کے مقام پر 25 لاکھ سے زائد غیر قانونی سگریٹ ضبط کر لیے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس بیورو کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ ضبط کیے گئے سگریٹوں کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سگریٹ سندھ کے علاقے کنری منتقل کیے جا رہے تھے۔ ضبط شدہ...
بیرون ملک سفر، روزگار، امیگریشن یا دیگر مقاصد کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول لازمی ہے، بجٹ 26-2025 میں متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس عائد کیے گئے، جس کے بعد عوام کی ایک بڑی تعداد میں یہ تشویش پائی گئی کہ آیا پاسپورٹ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا وی نیوز کی جانب سے اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے رابطہ کرنے پر پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے واضح کیا کہ بجٹ 26-2025 میں پاسپورٹ فیس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا، پاسپورٹ کی فیس بدستور وہی ہے جو پہلے مقرر تھی، اور شہری بدستور اسی پرانی...

صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات پر بھارت میں بے چینی، پروپیگنڈا فیکٹریاں سرگرم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیرمعمولی ملاقات کے بعد بھارت میں شدید بے چینی ہے، اور پروپیگنڈا فیکٹریوں کے ذریعے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعد بھارتی اخبار ’فرسٹ پوسٹ‘ نے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان سے اڈے مانگ لیے ہیں۔ صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو امریکی صدر نے اس اہم ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کی اور کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، ملاقات کے دوران ایران کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔...

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)معرکہ حق کے دوران عالمی منظر نامے پر حالیہ رسوائی اور تذلیل کے باوجود، بھارتی حکومت کے زیر اہتمام پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں سراسر جھوٹ اور من گھڑت خود ساختہ کہانیوں کو منتشر کرنے کے لیے انتھک کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سفارتی اور سیاسی سطح پر ذلیل و خوار ہونے کے بعد اب بھارت اپنا بہترین ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ ہر سطح پر ذلت آمیز ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جعلی خبروں کی فیکٹریاںسے من گھڑت خبریں وائرل کی جانے لگیں ۔ امریکہ...
اڈیالہ جیل راولپنڈی آنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے 6 رہنماوں کی لسٹ بدھ کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی تھی اور لسٹ کے مطابق ایم این اے شاہد خٹک، مشتاق غنی، محمد اقبال آفریدی، خالد نواز سدھریج، فردوس شمیم نقوی اور علی سرفراز جمعرات کی دوپہر اڈیالہ آئے۔ تاہم انہیں جیل سے تقریبا دو کلومیٹر دورداہگل اور گورکھپور ناکوں پر روک لیا گیا۔ اس دوران سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی ۔ صدرمملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا ، صدر آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی ۔ صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ، صدر نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سیکیورٹی چیلنجزکےتناظرمیں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں ۔ Post Views: 6
پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے کے دوران صدر مملکت نے ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثر کردار کی تعریف کی۔ صدر مملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا، صدر نے عملے کی فنی مہارت، عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صدر مملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ نے استقبال کیا، آصف علی زرداری کو پی او ایف واہ کے مختلف پیداواری یونٹس، فنی صلاحیتوں، دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ...
سٹی 42 : صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا۔ آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا صدر آصف علی زرداری نے اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی۔ صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ۔ صدر آصف علی زرداری نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) چین کے وسطی صوبے ہنان میںواقع ایک پٹاخوں کی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہو گیا، جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہنان میں ایک آتش بازی کی فیکٹری واقع ہے، جس میںایک بڑا ہولناک دھماکا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ہونے والے دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چانگدے کے قریب آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے باعث 26 افراد زخمی بھی ہیں جبکہ 2 افراد لاپتا ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ متاثرہ فیکٹری ایک سنسان پہاڑی علاقے میں واقع تھی، جہاں احتیاطی تدابیر کے طور پر پانی کا کوئی...
ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے مزید 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود اور 23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے اتوار کے روز بتایا کہ ان دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔ Security forces located a clandestine drone-manufacturing site in Shahr-e Rey, south of Tehran.The three floors building, was used by Israeli agents to assemble and store UAVs intended for terrorists operations.Officials also found homemade bombs and over 200 kg of explosives. pic.twitter.com/wrZz1vc12x...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم۔ آج سے صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی۔ جس کا اطلاق صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ اس بار سخت کارروائی کے واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکانداروں کو سختی سے متنبہ کیاہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیپا ٹیمیں فیلڈ میں نکلیں گی اور بغیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: حکومت سندھ کی پلاسٹک کی تیلیوں (شاپنگ بیگ) کے خاتمے سے متعلق صنعتوں اور دکانداروں کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور حکام نے اس حوالے سے سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے واضح احکمات جاری کیے ہیں کہ اب صوبے بھر میں پلاسٹک کی تھیلیوں (شاپنگ بیگ) پر مکمل پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ سندھ کے سیکرٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکان داروں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے...
کراچی: حکومت سندھ کی پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق صنعتوں اور دکان داروں کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی ہے اور اب صوبے بھر میں پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہوگی اور حکام نے اس حوالے سے سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واضح احکامات جاری ہو چکے ہیں۔ سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز خان نے تمام مینوفیکچررز، سپلائرز، ہول سیلرز اور دکان داروں کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری، ترسیل اور استعمال کسی بھی صورت برداشت نہیں ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے، گرفتاری اور فیکٹری بندش جیسے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی انتظامیہ، پولیس...
ایران کے شہر شیراز میں ایک زوردار دھماکے کے بعد کالے دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسنا (ISNA) کے مطابق یہ دھواں ایک الیکٹرانکس فیکٹری پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اٹھا، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایسنا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ: ’’اسرائیلی نفسیاتی جنگ کے تسلسل میں شیراز کی الیکٹرانکس انڈسٹری پر ایک پروجیکٹائل آ گرا، جس سے گھنا دھواں اٹھا، مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز سے روزمرہ زندگی میں خلل نہیں پڑا، اور سیکیورٹی حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘‘ یہ حملہ ایران میں جاری کشیدگی...
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ رات موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔بلدیہ ٹاؤن میں چوبیس نمبر موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں گزشتہ رات آگ لگی تھی۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے، جنہوں نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ سے 10 سے زائد دکانیں جل گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے معاشی حب کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہ پایا جا سکا۔فائربریگیڈ کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل کی موجودگی اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ پھیلی، آگ نے فیکٹری سے متصل کپڑوں کے گودام اور پلاسٹک بنانے کی فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لیا۔آگ سے ایک فیکٹری مکمل تباہ ہو چکی ہے جبکہ دوسری فیکٹری مخدوش ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ بجھانے میں مصروف عملہ، 5 فائر فائٹرز زخمی ہوئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں،...
کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ سے متعلق حقائق ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو موصولہ رپورٹ کے مطابق زون کی پٹرولنگ گاڑی نے رات 3 بجکر 37 منٹ پر دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا۔ سیکریٹری پراسیسنگ زون غلام یاسین سانگرو کے مطابق دھواں ہربل تیل اور کاسمیٹکس تیار کرنے والی معروف فیکٹری ہیمانی انٹرنیشنل سے اٹھ رہا تھا۔ واقعے کے فوری بعد زون کے اپنے فائر بریگیڈ یونٹ نے ابتدائی طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم فیکٹری میں موجود کاسمیٹکس، تیل، پیکجنگ مٹیریل اور گتوں کی موجودگی نے آگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔ مزید...
کراچی: شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور...
فوٹو اسکرین گریپ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی...
لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی سے 3 فیکٹریاں مکمل طور پر جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آہریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں جبکہ مزید دو سنارکل کو طلب کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق آگ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان لگی تھی، فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جو دوبارہ بھڑک...