عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں، سوشل میڈ یاصارف کا اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں رہنے دیا اور وہ خود کینیڈا منتقل ہو گئے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں۔ اسد چوہدری نے مزید کہاہمارے لیے سب سے زیادہ عزیز پاکستان ہونا چاہیے، افراد آتے جاتے رہتے ہیں۔"
سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
میں نے نواز شریف کے آنے پر مڈل ایسٹ سے پاکستان واپس شفٹنگ کر لی تھی۔پاکستان میں بزنس شروع کیا، فیکٹری لگائی،
پھر عمران نیازی کے آنے پر فیکٹری،گھر پاکستان رہنے دیا اور کینیڈا میں شفٹنگ کر لی۔
انشااللہ اگلے 3 سے 4 ماہ میں واپس پاکستان شفٹ ہونے کا پلان ہے
اب پاکستان کا انتہائی روشن…
مزید :.
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات، عمران خان کا ٹیم سے ملنے سے انکار
بانی پی ٹی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان پر بوگس کیس بنانے کا الزام،اکاؤنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتا
اگر اس شخص کا نام بتا دیا تو وہ اغوا ہوجائے گا،میرا کوئی خاص پیغام رساں نہیں ہے،تحقیقاتی ٹیم کوسوال کا جواب
بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق تحقیقات کے لیے آنے والی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی ای آئی کی 3 رکنی ٹیم دوسری بار اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے تحقیقاتی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا۔تحقیقاتی ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان نے کی۔واضح رہے کہ دو روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں این سی سی آئی اے ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی تھی، سوالات کے دوران عمران خان ٹیم کو کمرے سے جانے کا کہتے رہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان پر بوگس کیس بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اکاؤنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں بتا سکتا۔تحقیقاتی ٹیم سے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اس شخص کا نام بتا دیا تو وہ اغوا ہوجائے گا، انہوں نے بار بار کہا میرا کوئی خاص پیغام رساں نہیں ہے، جب کوئی ملاقاتی آتا ہے تو سوشل میڈیا ٹیم کو پیغام بھجواتا ہوں۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کا اکاؤنٹ سی آئی اے، را، یا موساد چلا رہی ہیں۔جواب میں عمران خان نے کہا تھا کہ آپ سے زیادہ محبت وطن سے ہے، آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں موساد کے ساتھ کون ہے، بانی نے تفتیش کاروں کو یہ بھی کہا کہ علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔