لاہور:

انوسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے جس میں بارودی مواد موجود تھا۔

پولیس نے ملزم خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جیکٹ کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ جیکٹ ایک لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر سے برآمد کی گئی۔

19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

 پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے دوبارہ چھاپہ مارا تھا اور اسی دوران خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کی موجودگی کا سنگین اشارہ ہے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ جیکٹ کیسے شہری علاقے تک پہنچی اور اس کے پیچھے کون سی سازش ہو سکتی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خودکش جیکٹ پولیس نے

پڑھیں:

بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا

پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل کلورکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر قرض خواہ نے مقروض کی 4 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ظہیر نامی شخص نے مبینہ طور پر بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے ظہیر نامی شخص سے رقم ادھار لے رکھی تھی، اور جب رقم واپس نہ کی جا سکی تو ملزم نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچی کو اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی پی او بھکر نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور بچی کی جلد بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • حافظ آباد: خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
  • بریڈ فورڈ میں 2 افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • راولپنڈی میں گھر کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی کا کزن چور نکلا
  • بھکر میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر مقروض کی 4 سالہ بیٹی کا اغوا
  • ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، لاہور ہائیکورٹ
  • فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار