پنجاب اپوزیشن لیڈر کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ عدالت میں چیلنج
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-13
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت، سیکرٹری بلدیات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔یہ درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کے لیے مقرر کی، جس میں اپوزیشن لیڈر معین الدین ریاض قریشی سمیت دیگر درخواست گزار شامل تھے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ابوذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کیا گیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 آئینِ پاکستان سے متصادم ہے، کیونکہ اس کے تحت بیوروکریسی کو ایسے اختیارات دیے گئے ہیں جو منتخب عوامی نمائندوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین کے مطابق اختیارات منتخب نمائندوں کو منتقل ہونا ضروری ہیں، مگر نئے ایکٹ میں انتظامی اور مالیاتی اختیارات افسرشاہی کو دیے گئے ہیں جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-3
لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائیگی بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرپرسن وزیر سیاحت ہونگے جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دینگے۔