اپنے شہرۂ آفاق پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی سے مقبول میزبان بھی بن گئے لیکن دوسروں کو مالا مال بنانے والے امیتابھ بچن نے حال ہی اپنے دو فلیٹس فروخت کردیئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس جلد بازی میں 12 کروڑ روپے میں فروخت کردیئے ہیں۔

رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اداکار امیتابھ بچن کاروبار کی کافی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں اور ان کا یہ فیصلہ بھی ایک کاروباری اقدام تھا۔

ماہرین کے بقول لیجنڈری اداکار نے اچھا منافع ملنے پر فوری طور پر ان دو فلیٹس کو فروخت کر کے 47 فیصد منافع کمایا ہے۔

ریئل اسٹیٹ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس نے ان فلیٹس کی خرید و فروخت کے دستاویزات حاصل کیے ہیں۔

دونوں فلیٹس معروف رہائشی عمارت کی 47ویں منزل پر ہے ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔ جنھیں اداکار امیتابھ  نے 2012 میں 8.

12 کروڑ روپے میں خریدے تھے۔

تاہم اب لیجنڈری اداکار نے ان دونوں فلیٹس کو 12 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے یعنی 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل امیتابھ بچن

پڑھیں:

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس آج سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹکٹس pcb.tcs.com.pk پر دستیاب ہیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس حاصل کیے جاسکیں گے۔

ون ڈے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی مالیت ابتدائی 2 میچز کیلیے 200 اور تیسرے میچ کیلیے 300 روپے ہوگی۔

فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے کے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ پی سی بی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 700 اور 850 روپے رکھی گئی ہے۔

پلاٹینم باکس سیٹس 8 ہزار اور 12 ہزار روپے کی ہوں گی جبکہ فار اینڈ باکس سیٹس 6 ہزار اور 8 ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی۔

Tickets to go on sale for ODI series between Pakistan and Sri Lanka from Tuesday

Details here ➡️ https://t.co/mhksjKZdx0#PAKvSL

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • کرسٹیانو رونالڈ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی، مداح افسردہ
  • اندرون سندھ، سرکاری اسپتالوں میں اربوں روپے فراہم کرنے کے باوجود بچوں کے علاج کی سہولیات ناپید
  • پسرور میں باپ نے اپنے بیٹے کے لیے ایک کروڑ روپے کا سونے کا سہرا بنوا دیا
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
  • شاہ رخ خان اپنے بچوں کو فلمی کیریئر پر مشورہ کیوں نہیں دیتے؛ اداکار نے بتادیا
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • پاک سری لنکا ون ڈے سیریز: ٹکٹ کب سے فروخت اور کتنے میں دستیاب ہوں گے؟
  • لبنان دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہے، جوزف عون
  • ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، اربوں کے اثاثوں والے افراد کی لسٹ جاری