دیامر میں امن کی کی صورتحال پر غور کیلئے فورس کمانڈر کی زیر صدارت گرینڈ جرگہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر کے علاقے تھک داس میں امن و امان کی صورتحال پر غور و خوض کے لیے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان، علمائے کرام، عمائدین، نمبرداران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے کی، جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان، کمشنر دیامر استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر، اور ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے دیامر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ علاقے میں عوامی تعاون اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ پائیدار ترقی، تعلیم، اور خوشحالی کا پہلا زینہ امن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام، علمائے کرام، اور سول سوسائٹی کا کردار امن کے قیام میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اور اجتماعی کوششوں سے ہی دیامر کو ایک پرامن اور ترقی یافتہ ضلع بنایا جا سکتا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور فورس کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر اپنے خطابات میں کہا کہ امن کے ساتھ ساتھ ترقی ہماری ترجیح ہے۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، عوامی فلاح کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں مکمل کرنے اور "معاہدہ 2025" کے نکات پر عمل درآمد کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے عوامی نمائندوں اور علمائے کرام کے تعاون سے علاقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ اور خوشحال ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اجلاس کے اختتام پر قومی جرگہ دیامر، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، علمائے کرام اور عمائدینِ علاقہ نے مشترکہ طور پر قیامِ امن، بھائی چارے، باہمی اعتماد، اور ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں یہ بات بھی طے پائی کہ علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے عوامی آگاہی مہمات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ دیامر کو امن و استحکام کی ایک مثال بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فورس کمانڈر کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو سٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔