نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری شدید پریشانی میں مبتلا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: مہنگا آٹا، میدہ اور بھاری چالان کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جس سے شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے تندور مکمل طور پر بند رہے۔
شہری نان، روغنی نان اور پراٹھے نہ ملنے کے باعث ناشتہ کیے بغیر دفاتر اور اسکول روانہ ہوئے، جبکہ چھوٹے ہوٹلوں اور ریڑھی بانوں کے کاروبار بھی متاثر ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج کسی حد تک پیش رفت (بریک تھرو) متوقع ہے۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مذاکرات کے دوران گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
ہڑتال کے باعث بیکریوں کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ ڈبل روٹی، بن اور شیرمال کی فروخت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال میں آٹے کی بوری 5500 روپے سے بڑھ کر 11 ہزار روپے اور میدہ 6200 روپے سے 12 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ سوئی گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باوجود بل لاکھوں روپے تک آتے ہیں جبکہ کمرشل گیس سلنڈر 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
انہوں نے کہا کہ لیبر، تندور کرایے اور بجلی کے اخراجات بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پیرا نئی فورس کی جانب سے بلاجواز 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے کیے جا رہے ہیں اور بعض تنdور 5 دن کے لیے سیل کر دیے گئے، جس سے کاروبار تباہی کے دہانے پر ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 11 ہزار روپے کی آٹے کی بوری خرید کر 14 روپے کی روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ آٹا اور میدہ کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے یا سستی روٹی اسکیم کے تحت سبسڈی دی جائے، کیونکہ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 سے بڑھ کر 2500 روپے تک جا پہنچا ہے۔
سموگ سیزن میں طلباکےتحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت
صدر نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی اور مطالبات ڈپٹی کمشنر کی میز پر موجود ہیں۔
دوسری جانب شہریوں نے ہڑتال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نان بائیوں کے ساتھ ’’کچھ لو، کچھ دو‘‘ کی بنیاد پر معاملہ طے کیا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔
اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی راولپنڈی کے نان بائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے باعث شہر کے 4 ہزار سے زائد تندور بند ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا انکشاف
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نان بائی ایسوسی ایشن نان بائیوں ہزار روپے روپے تک
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔