بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی) ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کی ٹیسٹنگ باڈی اور ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل نے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 9 نومبر 2025 کو ہونے والے لا ایڈمیشن ٹیسٹ کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔

ایل اے ٹی کو صوبائی حکومت بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں 15 دن کی مدت کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔

ایل اے ٹی کے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ نئی ٹیسٹ کی تاریخ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے کے لیے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائائٹس www.

hec.gov.pk اور www.etc.hec.gov.pk باقاعدگی سے وزٹ کرتے رہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پیٹ کمنز انجری سے مکمل صحتیاب نہ ہوپانے کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل تاریخی ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی اسکواڈ:

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، شان ایبٹ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، اسکاٹ بولینڈ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری، نیتھن لائن، برینڈن ڈوگٹ، مچل اسٹارک، کیمرون گرین، جیک ویدیرالڈ، جوش ہیزل ووڈ، بیو ویبسٹر، ٹریوس ہیڈ

SQUAD: 15 of the very best vying for a spot in our first men's #Ashes XI.

Bring on November 21! pic.twitter.com/26WY0zmzKr

— Cricket Australia (@CricketAus) November 5, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں ایچ ای سی کے تحت ہونے والا لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملتوی کر دیا
  • جامعات میں 200+ افغان اسٹوڈنٹس کے زیرِتعلیم ہونے کا انکشاف
  • بلوچستان کی جامعات میں 201 افغان طالب علموں کے زیر تعلیم ہونے کا انکشاف
  •  نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز
  • بروقت انصاف ہر شہری کا حق ہے، سپریم کورٹ کا سول مقدمات میں تاخیر پر اظہارِ افسوس
  • ایشیز سیریز، آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
  • ایشیز: آسٹریلیا کا پہلے ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ کا اعلان
  • بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد