19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ سفر اچانک اختتام پذیر ہوگیا۔
جاوید چوہدری نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے مالکان نے انہیں اچانک مطلع کیا کہ ان کا ایکسپریس نیوز کے ساتھ تعلق ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ’مجھے بتایا گیا کہ ہمارا ساتھ ختم ہو چکا ہے، آج میرا آخری شو ہوگا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
معروف اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس گروپ کے ساتھ انیس سالہ سفر اچانک ختم۔
ابھی میری جاوید چوہدری صاحب سے بات ہوئی انہوں نے کہا" مجھے مالکان نے اچانک بتایا کہ ہمارا ساتھ ختم ہے۔ آج آخری شو کروں گا ابھی تک مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا۔" جاوید چوہدری صاحب کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی۔ pic.
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) November 6, 2025
جاوید چوہدری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر صحافتی اور عوامی حلقوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
خرم اقبال نے لکھا کہ جاوید چوہدری نے طویل عرصہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو دیا، یوٹیوب چینل سے بھی نام کیا، ویب سائٹ بھی چلائی، حکمت میں بھی قسمت آزمائی، یوں اچانک اُنہیں چینل سے نکالے جانا قابل مذمت ہے۔
جاوید چوہدری نے طویل عرصہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو دیا، یوٹیوب چینل سے بھی نام کیا، ویب سائٹ بھی چلائی، حکمت میں بھی قسمت آزمائی، یوں اچانک اُنہیں چینل سے نکالے جانا قابل مذمت ہے۔۔!! https://t.co/CbJMc706Hy
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 6, 2025
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ریٹنگ نہ آنے کی وجہ سے نکالا گیا ہے۔
ایک بڑے چینل کے:بڑے اور پرانے اینکر کو فائر کرنے کی اطلاعات ہیں۔۔ریٹنگ آڑے آ گئی۔
— Rai Saqib Wazir Kharal (@iRaiSaqib) November 6, 2025
یاد رہے کہ جاوید چوہدری پاکستان کے معروف صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام ’کل تک‘ کے ذریعے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبصرہ کرتے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسپریس نیوز جاوید چوہدری
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکسپریس نیوز جاوید چوہدری
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔