فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، مولانا فضل الرحمان کا ملاقات پر رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھنے کے بعد ہی اس کے نکات پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات معمول کی سیاسی نوعیت کی تھی، ایسی ملاقاتیں سیاست میں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے شاید کوئی مسودہ جاری کیا ہے، مگر اس کی درستگی یا صداقت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا اصل مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی موقف دینا ممکن ہوگا، اس سے پہلے کسی قیاس آرائی میں نہیں پڑنا چاہتے۔
افغان شہریوں کے 5 لاکھ روپے میں پاکستانی شناختی کارڈ بنائے جانے کا انکشاف
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان فیصل واوڈا
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پی ٹی آئی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
پاکستان تحریک انصاف کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا جبکہ اس سے قبل 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ اسلام آباد پہنچا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں نامزد اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی قائدین کے درمیان ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت ہوگی۔