ہاکس بے میں ایک شخص قتل‘عزیزبھٹی سے گولی لگی خاتون کی لاش ملی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی 500 کوارٹر مشرف کالونی سیکٹر 6 ڈی کنٹینر یارڈ کے قریب فائرنگ سے 40سالہ فاروق خان ولد محمد امیر خان شخص جاں بحق ہوگیا ۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب گھر سے 45 سالہ خاتون صائمہ زوجہ سکندر کی گولی لگی لاش ملی ۔پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر پل ہزارہ محلہ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت سے 35 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کوگلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، جس کے بعد ملزمان لاش مذکورہ مقام پر پھینک کرفرار ہوگئے۔ ابتدائی معائنے کے مطابق مقتول کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ کھوکھرا پار ملیر مدینہ کالونی کے علاقے میں مکان نمبر ایم ای 651 سے پھندا لگی لاش ملی ، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متوفی کی شناخت 42سالہ کاشف ولد حنیف کے نام سے ہوئی ۔ ماڑی پور کے علاقے گریکس، بلال جمپ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹنے کے باعث پندرہ ماہ کی بچی ذونیشا جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے،جبکہ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیا رہ یعقوب آباد منہاج شریعہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 34سالہ تنویر شدید زخمی ہوگیا ۔ نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں 45 سالہ پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی المصطفیٰ اسپتال کے قریب سلنڈر کی دکان میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔