data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-8-2
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی کارروائیوں میں گھروں میں چوری کی وارداتوں میں سرگرم گروہ سمیت 9 ملزمان گرفتار، 2 مسروقہ کاریں، 2 موٹر سائیکلز اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ پولیس کے مطابق نسیم نگر پولیس نے چوری کے نامزد مرکزی ملزم محمد ولد سعید شیخ، صدام حسین لنڈ اور سعید رحمان شیخ کو گرفتار کرکے شہری بابر علی کے گھر سے واردات میں مسروقہ شدہ 2 عدد سونے کے کڑے اور 2 عدد موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔حالی روڈ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائرز محمد علی عرف ماچھی راجپوت اور امجد قائمخانی کو 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ہوسڑی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ اور دھماکا خیز گیس سلنڈر گاڑی میں رکھنے پر ملزم نور حسن ملاح کے خلاف جبکہ ملزم عاقب سومرو کے قبضے سے 150 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔فورٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر سلمان خان خٹک کے قبضے سے 180 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔چیک پوسٹ پبن نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر انور زونر کے قبضے سے 500 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔انچارج انسپکٹر وسیم خان اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے چوری شدہ 2کرولاتھانہ یوسف پلازہ کراچی جبکہ کورئے کارتھانہ گزری کراچی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خلاف مقدمہ درج کرلیا کارروائی کرتے ہوئے برا مد ہونے پر ملزم پولیس نے مین پوری کے خلاف

پڑھیں:

لاہور، سی ٹی ڈی نے غازی آباد میں گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی

لاہور:

انوسٹی گیشن پولیس نے غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی ہے جس میں بارودی مواد موجود تھا۔

پولیس نے ملزم خان بابا کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جیکٹ کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ جیکٹ ایک لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم انصر عرف خان بابا کے گھر سے برآمد کی گئی۔

19 اکتوبر کو پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تو ملزم نے فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

 پولیس نے اسلحے کی برآمدگی کے لیے دوبارہ چھاپہ مارا تھا اور اسی دوران خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شہری علاقے میں خودکش جیکٹ کی موجودگی کا سنگین اشارہ ہے جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ یہ جیکٹ کیسے شہری علاقے تک پہنچی اور اس کے پیچھے کون سی سازش ہو سکتی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، سی ٹی ڈی نے غازی آباد میں گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی
  • حیدرآباد: قاسم آباد سے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار
  • اسلام آباد: باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا بیٹا ساتھی سمیت گرفتار
  • میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا
  • ابارم کولہی کی پراسرار موت نے معاملے کا نیا رخ اختیار کرلیا
  • محراب پور: ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری موٹرسائیکل سے محروم
  • فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
  • نومولود کی مبینہ خرید و فروخت ‘ بچہ بازیاب کرلیا، اسپتال سیل
  • صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب