آباد کے وفد کی ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات، کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
کراچی:
آباد کے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات کرکے کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) آصف جان صدیقی سےملاقات کی۔
ملاقات میں کے ڈی اے کی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے، غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں سے متعلق مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر آباد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور کورنگی میں جاری تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔
افضل حمید نے ڈی جی کے ڈی سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور سروے رپورٹ جاری کی جائے۔ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آباد تعمیراتی شعبے کی بحالی اور شفاف شہری ترقی کے لیے متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبضوں کے خاتمے کے لیے مؤثر اور طویل المدتی حکمتِ عملی اہم ہے۔ شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تجاوزات اور قبضوں کے ڈی اے
پڑھیں:
کراچی، کلینک میں علاج کے دوران شہری چل بسا
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہری کی لاش مزید کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینک میں غلط انجکشن لگائے جانے سے مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس نے کلینک انتظامیہ کے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔
 وفاقی و صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدیں گی
وفاقی و صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے گندم نہیں خریدیں گی